حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ

by Other Authors

Page 7 of 20

حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ — Page 7

حضرت اسماء الله حضرت اسماء بچے کو گود میں لے کر رسولِ خداعیہ کی خدمت میں صلى الله حاضر ہوئیں۔آپ ﷺ نے بچے کو اپنی گود مبارک میں لیا ، ایک کھجور اپنے منہ میں ڈال کر چہائی اور لعاب دہن کے ساتھ ملا کر ننھے عبداللہ کے منہ میں ڈالا اور بچے کے لئے خیر و برکت کی دعا مانگی۔اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ نے اپنے اس بھانجے کے نام یہ اپنی کنیت ام عبد اللہ " رکھی تھی۔(4) قبا میں قیام کے بعد حضرت اسمان نے چند ابتدائی سال بے حد تنگی میں گزارے۔اُس زمانے میں حضرت زبیر بہت تنگ دست تھے۔اُن کے پاس صرف ایک گھوڑا اور ایک اونٹ تھا۔حضور اقدس مے نے انہیں بنو نضیر کے نخلستان میں کچھ زمین عطاء کی وہ اُس میں کاشت کر کے اپنی روزی کا سامان پیدا کرتے تھے۔حضرت اسماء نے اس مشکل دور میں اپنے شوہر کا بھر پورساتھ دیا اور ان کے شانہ بشانہ جسمانی مشقت بھی کی۔بنو نضیر کی زمین حضرت اسمانا کے گھر سے تین میل دور تھی وہ وہاں سے روزانہ کھجور کی گٹھلیاں اکٹھی کر کے لاتیں اور اُسے کوٹ کر اونٹ کو کھلاتی تھیں، گھوڑے کے لئے گھاس مہیا کرتیں ، پانی بھرتیں ہمشکیزہ پھٹ جاتا تو اُسے میتیں اور اس کے ساتھ گھر کے سبھی کام بھی انجام دیتیں تھیں۔(5)