اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 597 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 597

597 تجھ سے ملنے کے بعد بھی دل میں تجھ سے ملنے کی آرزو بولے میرے اندر بھی بولتا ہے میرے باہر بھی تو ہی تو بولے بولنا بھول جائے دنیا کو مسکرا کر اگر نہ تو بولے مسكرا اگر دول مقتل میں نہ بولوں مرا لہو بولے پھول تو پھول ہے بہر صورت چپ رہے بھی تو رنگ و بو بولے قتل ناحق ، قتل ناحق تک سارا لہو لہو بولے ق یا سنے حوصلے سے میری بات یا نہ مجھ سے مرا عدد بولے بولنے کا جسے بھی دعوی ہو سامنے آئے رو برو بولے