اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 596 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 596

596 قبلہ رخ ہو کے با وضو بولے لفظ ڈھل جائے جس کو تو بولے نرم و نازک، حسین، خوشبودار ایک ہی پھول چارسو بولے للهِ الحَمدُ عہدِ الفت میں پانچ کے پانچ خوبرو بولے قدرت ثانیہ کا ہر مظہر عکس در عکس ہو ༤ ہو بولے سلسلہ وار ایک ایک ہی آواز دشت در دشت گو به گو بولے اس کراں تا کراں خموشی میں کون بولے اگر نہ تو بولے کون تیرا ہے تو کہاں سے آیا ہے گفتگو انداز بولے