اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 633 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 633

جاگ اے شرمسار! آدھی رات اپنی بگڑی سنوار آدھی رات یہ گھڑی پھر نہ ہاتھ آئے گی باخبر ، ہوشیار! آدھی رات وہ جو بستا ہے ذرے ذرے میں کبھی اس کو پکار آدھی رات کھلتے کھلتے گھلے گا باب قبول عرض کر بار بار آدھی رات