اشکوں کے چراغ — Page 631
پروفیسر چوہدری محمد علی مضطر عارفی آپ 1917ء کو ضلع فیروز پور ( مشرقی ) پنجاب میں پیدا ہوئے۔گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم۔اے کیا۔نوجوانی میں احمدیت قبول کرنے اور پھر ساری عمر سلسلہ کی خدمات بجالانے کی توفیق پائی۔1944ء میں جب قادیان میں تعلیم الاسلام کالج کا قیام ہوا تو آپ کو اس موقر تعلیمی ادارے ادارے کے بانی اساتذہ میں شامل ہونے کی سعادت ملی اور کالج میں فلسفہ، نفسیات اور انگریزی زبان وادب کے پروفیسر رہے۔بعد میں اسی کالج کے پرنسپل ہو کر ریٹائر ہوئے۔آپ ایک طویل عرصہ تک پنجاب یونیورسٹی کی Senate اکیڈیمک کونسل اور بورڈ آف سٹڈیز (نفسیات) کے ممبر رہے۔کالج میں ہوٹل کے علاوہ تیرا کی کشتی رانی، کوہ پیمائی، باسکٹ بال، یو۔ٹی۔سی اور آئی۔اے ٹی سی کے شعبوں کے انچارج اور پاکستان کی قومی باسکٹ بال کے سینئر وائس پریذیڈنٹ رہے۔آپ کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے پرائیویٹ سیکرٹری رہنے کا شرف حاصل ہوا۔اسی طرح آپ حضور کے غیر ممالک کے سفروں میں بھی ساتھ رہے۔ایک عرصہ تک جامعہ احمدیہ میں شعبہ انگریزی کے سر براہ ہونے کے ساتھ ساتھ وکیل وقف نو کے طور پر بھی تحریک جدید میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔آج کل آپ وکیل التصنیف کے طور پر کام کر رہے ہیں۔آپ نے سلسلہ کی