اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 368 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 368

368 ہم فقیروں کی ، بے نواؤں کی لاج ہر دو جہان میں رکھنا دو پہر ہے، برس رہی ہے آگ پھول کو سائبان میں رکھنا جب سمندر سے دوستی کر لی دھیان کیا بادبان میں رکھنا یہ محبت کے پھول ہیں مضطر! ان کو اجلے مکان میں رکھنا