اشکوں کے چراغ — Page 630
630 منتظر مت رہنا بزم ناز میں فرمان کا آنکھ کا ارشاد - ابرو کا اشارہ دیکھنا میں غلام ابن غلام ابن غلام میری جانب بھی کبھی مڑ کر خدارا دیکھنا گم نہ ہو جاؤ کہیں آواز کے آشوب میں لفظ کے غم کا نہ مضطر گوشوارہ دیکھنا (الفضل انٹر نیشنل ۰۷ مارچ ۲۰۱۳ء)