اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 260 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 260

260 عزیزان کلیم شاہ اور نسیم شاہ کی وفات پر سید کلیم شہ ہو کہ سید نسیم شاہ اک دوسرے سے بڑھ کے تھے دونوں عظیم شاہ دونوں ہی خوش خرام تھے ، شیریں کلام تھے دونوں «نسیم“ شاہ تھے، دونوں ”کلیم شاہ دونوں ہی خاکسار تھے، دونوں عظیم تھے دونوں ہی بادشاہ تھے، دونوں ”گلیم شاہ دونوں سے پیار تھا مجھے، دونوں عزیز تھے یہ بھی بہت عزیز ہے یعنی نعیم شاہ خوش فکر ، خوش خیال ہے اور خوش کلام ہے بے شک نعیم شہ ہے ذہین و فہیم شاہ اللہ اپنے فضل سے صحت کے ساتھ اسے عمر دراز دے کے بنا دے قدیم شاہ بھولے سے بھی بھلائی نہ جائے ہے ان کی یاد تینوں کے تینوں دل میں ہیں میرے مقیم شاہ