اشکوں کے چراغ — Page xxvi
۲۳ غلام نوازیاں ذیل میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع حمہ اللہ تعالیٰ کے مکتوبات گرامی، جو آپ نے مکرم محترم چوہدری محمد علی صاحب کے نام تحریر فرمائے ، پیش خدمت ہیں۔لنڈن /17۔01۔1991 پیارے برادرم چوہدری محمد علی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی کس کس غزل پر کیسے اپنے ہاتھ سے لکھ لکھ کر داد دوں۔میں تو قلم توڑے بیٹھا ہوں۔محبت ہو گئی ہے تجھ سے مضطر! تو کس محبوب کا نوکر رہا ہے لندن/22۔6۔1369/1990 ☆☆☆ الفضل 3 جون 1990 ء کے شمارہ میں آپ کا منظوم کلام ”اپنے اندر کی بھی سیاحت کر پڑھا۔بہت اعلیٰ پائے کی سہل ممتنع غزل ہے۔آپ کا اپنا ہی رنگ ہے جو کسی اور کو اپنانے کی توفیق نہیں ملی کیونکہ یہ رنگ آپ کے مزاج کا رنگ ہے اور عموماً ایک زمانے میں ایک سے زیادہ محمدعلی پیدا نہیں ہوا کرتے۔چشم بدور۔اللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ وَبَارِك۔اللہ آپ کی عمر صحت میں برکت دے۔خدا حافظ!