تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 317
317 ☆ ۲۹۹۔حضرت احمد دین صاحب چک کھاریاں بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت احمد دین رضی اللہ عنہ کا نام حضرت اقدس نے انجام آتھم کی فہرست ۳۱۳ میں چک کھاریاں سکونت کے ساتھ تحریر کیا ہے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا۔☆ ۳۰۰۔حضرت محمد امین کتاب فروش جہلم ولادت: ۱۸۵۲ء۔بیعت ۱۸۹۰ء۔وفات : ۲۹ / دسمبر ۱۹۴۲ء تعارف و بیعت: حضرت محمد امین رضی اللہ عنہ بھیرہ کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد صاحب کا نام کرم الدین صاحب تھا آپ کی ولادت ۱۸۵۲ء کی ہے حضرت حکیم نور الدین (خلیفہ امسیح الاول) کے رضاعی بھائی تھے۔دونوں نے ایک دوسرے کی والدہ کا دودھ پیا تھا۔یہ سب اس لئے کیا گیا تا کہ پردہ کی قید نہ رہے۔آپ حافظ قرآن بھی تھے۔آپ حضرت خلیفہ اسی الاول کے توسط سے قادیان گئے۔آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں میں نمبر ام پر ہے۔حضرت اقدس سے تعلق : آپ کی ایک بچی کی وفات کے بعد اولاد نہ تھی۔حضرت مسیح موعود کی خدمت میں درخواست کی گئی تو آپ نے اجتماعی دعا کروائی جس میں حاضر رفقاء بانی سلسلہ سب شامل تھے۔دعاختم ہوئی تو ایک دوست نے جن کو علم نہ تھا کہ دعا کس کے لئے ہو رہی ہے۔عرض کیا حافظ محمد امین صاحب کو اولاد حاصل ہونے کے لئے بھی دعا کروا دیں۔حضرت مسیح موعود نے کمال شفقت سے دوبارہ دعا کروائی۔چنانچہ حضرت حافظ صاحب کے ہاں تو ام بچے پیدا ہوئے۔یعنی حضرت محمد سلیم صاحب جو کہ مکرم جمیل الرحمن رفیق پرنسپل جامعہ احمد یہ ربوہ کے والد ہیں اور ایک دوسرے بیٹے جو جلد ہی انتقال کر گئے تھے۔اخلاص و محبت کا تعلق : حضرت اقدس شروع شروع میں ہر کتاب پر الیسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی مہر لگاتے اور اپنے دستخط کرتے اور یہی سمجھا جاتا کہ اس کے بغیر کتاب مسروقہ سمجھی جائے گی۔بعد میں دستخط چھوڑ دیئے گئے اور