تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 318 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 318

318 صرف مہر لگتی تھی۔حضرت اقدس کی دستخط شدہ کتاب ایام الصلح ، مکرم جمیل الرحمن رفیق صاحب کے پاس ہے جس پر تاریخ ۲۰ جنوری ۱۸۹۹ لکھی ہے۔ایک دفعہ غیر احمدیوں کی طرف سے کوئی مشکل کتابت کے بارے میں پیش آئی تو حافظ صاحب نے اپنے بیٹے حضرت محمد سلیم صاحب کو کتابت سیکھنے کی ہدایت کی اور انہوں نے کتابت سیکھی۔آخری بار حضرت حافظ صاحب نے حضرت اقدس کو آخری سفرلاہور میں دیکھا۔حافظ صاحب کے بیٹے حضرت محمد سلیم بھی ساتھ تھے اور ان کو بخار تھا۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ ان کو واپس لے جائیں اور جاتے ہوئے مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اسیح الاول۔ناقل) سے دوائی لیتے جائیں۔آپ کا بخار راستے میں ہی وزیر آبا در میلوے اسٹیشن پر ٹھیک ہو گیا۔جب آپ بھیرہ سے جہلم گئے تو وہاں آپ نے ایک ہینڈ پریس لگایا جس کا نام یو نیورسل پرنٹنگ پریس جہلم تھا۔آپ کا پریس پورے پنجاب میں مشہور تھا۔درج ذیل کتابوں کے پہلے ایڈیشن آپ ہی کے پریس سے شائع ہوئے۔گلزار مکہ ( مولوی دلپذیر بھیروی) سیف الملوک ( میاں محمد بخش) یہ کتب جہلمی چھاپہ کے نام سے چھپی ہوئی معروف تھیں جبکہ یہ کتب دوسرے اشاعتی اداروں سے بھی شائع ہوئی تھیں۔آپ کے کلام کا مجموعہ "مناجات امین کے نام سے شائع ہوا۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والوں میں ا نمبر پر لکھا ہے۔اس طرح کتاب البریہ میں پر امن جماعت کے ضمن میں بھی آپ کا ذکر ہے۔وفات : ۲۹ / دسمبر ۱۹۴۲ء کو جہلم میں آپ کا وصال ہوا۔آپ کا جسد خا کی قادیان لایا گیا۔جنازہ حضرت مولانا سرور شاہ صاحب نے پڑھایا اور قطعہ رفقاء میں مدفون ہوئے۔حضرت حافظ صاحب کے ایک رشتہ دار حضرت محمد حبیب صاحب کی بیعت ۱۸۹۹ء کی ہے ان کی وفات ۱۹۵۰ء میں ہوئی۔آپ کے ایک بیٹے نذیر احمد صاحب ملتان میں ہیں۔اولاد : آپ کے بیٹے حضرت ملک محمد سلیم بھی رفقاء بانی سلسلہ احمدیہ تھے۔( تاریخ وفات ۵/ مارچ ۲۰۰۰ء )۔حضرت ملک صاحب کی اولا د مکرم حفیظ الرحمن صاحب صدر انجمن احمدیہ کے لئے افسر تعمیرات تھے۔مکرم مولانا جمیل الرحمن رفیق پرنسپل جامعہ احمد یہ ربوہ ہیں۔مکرم فضل الرحمن سعید صاحب اور مکرم خلیل الرحمن فردوسی بھی سلسلہ احمدیہ سے مخلصانہ تعلق رکھتے ہیں۔حضرت حافظ غلام محی الدین صاحب آپ کے بھائی تھے۔ماخذ: (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) تاریخ احمدیت بصیره (۴) بیان مورخه ۲۵ ستمبر ۲۰۰۱ء مکرم مولانا جمیل الرحمن رفیق صاحب پرنسپل جامعہ احمد یه ربوه (۵) روز نامه الفضل ربوہ ۷ / مارچ ۲۰۰۰ (۶) روزنامه الفضل ۲ / جنوری ۱۹۴۳ء (۷) ریکارڈ دفتر بہشتی مقبرہ ربوہ۔