تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 269
269 ولادت سال ۱۸۷۰ ء کو ہوئی۔ابتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی۔بڑے بھائی کے ساتھ حفظ قرآن شروع کیا۔ساتھ ہی مروجہ علم کا درس اور عربی کی تعلیم بھی حاصل کرتے رہے۔اس دوران آپ کے تایا نے اپنے پاس بلوا کر مدرسہ میں انگریزی تعلیم کے لئے داخل کروایا۔آپ کے تایا کا نام حاجی محمد ولی اللہ صاحب تھا۔آپ بڑے ولی اللہ اور زاہد و عابد تھے۔حضرت اقدس کی بیعت : حاجی محمد ولی اللہ صاحب نے ۱۸۸۴ء میں پہلی مرتبہ حضرت مسیح موعود کے اشتہار براہین احمدیہ کے متعلق پڑھ کر حضرت اقدس سے تعارف حاصل کیا اور خط و کتابت کے ذریعے حضور سے رابطہ رکھا۔آپ ہی کے ذریعہ سے احباب کپورتھلہ احمدیت سے متعارف ہوئے۔منشی حبیب الرحمن صاحب بھی حاجی محمد ولی اللہ صاحب کے ذریعہ سے حضرت اقدس سے متعارف ہوئے۔( حاجی ولی اللہ صاحب، حضرت شیخ محمد احمد مظہر کے پھوپھا تھے۔مگر حاجی صاحب قبول احمدیت کی سعادت سے محروم رہے۔آپ نے ایک مرتبہ خواب میں دیکھا کہ لودھیا نہ کے ایک چوڑے بازار سے ایک شخص پکار کر کہہ رہا ہے کہ جلد آؤ توقف کیوں ہے“ اس خواب سے آپ کا دل نوریقین سے بھر گیا آپ مارچ ۱۸۹۱ء میں بیعت حضرت اقدس سے مشرف ہوئے۔رجسٹر بیعت میں آپ کا نام ۲۱۹ نمبر پر ہے۔حضرت اقدس کی رفاقت میں سفر : مقدمات کی پیشیوں پر جالندھر، لودھیانہ، امرتسر جاتے رہے۔آپ کی آمد کی اطلاع ہونے پر حضرت اقدس موسم کے مطابق شربت یا چائے اٹھائے ہوئے شگفتہ چہرہ ہشاش بشاش باہر تشریف لے آتے اور کبھی کسی کے ہاتھ بھجوا دیتے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : بعض الہامات کے نزول کے دوران حضرت اقدس کو دیکھنے کی توفیق ملی۔آپ کا ذکر حضرت اقدس نے اپنی کتب مثلاً ازالہ اوہام ، آسمانی فیصلہ آئینہ کمالات اسلام، نزول اسیح اور کتاب البریہ میں پہلے جلسہ سالانہ میں شریک ہونے ، چندہ دہندگان اور پر امن جماعت کے ضمن میں کیا ہے۔وفات : آپ نے یکم دسمبر ۱۹۳۰ء کو ۷ سال کی عمر میں وفات پائی اور قادیان میں تدفین ہوئی۔اولاد مکرم شیخ خلیل الرحمن صاحب سیکرٹری ضیافت کراچی آپ کی اولاد میں سے تھے۔ماخذ: (۱) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۵۴ (۲) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۳) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۴) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۵) نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ (۶) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۷) روایات ظفر ( حضرت منشی ظفر احمد) از حضرت شیخ محمد احمد مظہر ایڈووکیٹ سابق امیر ضلع فیصل آباد (۸) مضمون ”حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب“ مطبوعه روزنامه الفضل ربوه ۱۳/جون ۲۰۰۰ (۹) مضمون مطبوعه روزنامه الفضل ربوه ۱۴ /اکتوبر ۱۹۹۸ء۔