تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 247 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 247

247 ☆ ۲۰۶۔حضرت سید محمود شاہ صاحب فتح پور گجرات بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت سید محمودشاہ رضی اللہ عنہ محمدی پور گجرات شہر کے رہنے والے تھے۔فتح پور میں ان کی بیٹی فاطمه بی بی زوجہ حضرت سید محمد شاہ تھیں۔آپ کی بیعت ۱۸۹۷ء سے قبل کی ہے۔حضرت اقدس کے ساتھ خاص تعلق کی عکاسی ایک خط سے بھی ہوتی ہے۔نوٹ : حضرت مولانا جلال الدین شمس نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ان معاصر علماء کرام کے ساتھ آپ کا ذکر کیا ہے جنہوں نے آپ کی بیعت میں شمولیت کا شرف حاصل کیا تھا۔فتح پور کے ایک اور صحابی حضرت منشی عبدالکریم کی بیعت اور تربیت آپ کے ذریعہ ہوئی۔وفات: آپ کی وفات ۲۰ فروری ۱۹۲۰ء کو ہوئی۔آپ کی وصیت نمبر ۱۷۴۹ ہے آپ کا کتبہ بہشتی مقبرہ قادیان میں قطعہ نمبر ۴ حصہ نمبر ۱۴ میں نصیب ہوئی۔اولاد: حضرت سید محمود شاہ صاحب کی اولاد میں سے سید زین العابدین شاہ بھی رفیق بانی سلسلہ تھے۔ان کے پڑپوتے سید رضا شاہ بمعہ اپنی والدہ سیدہ غلام مریم صاحبہ اور چار بیٹیاں ربوہ میں مقیم ہیں۔حضرت سید محمودشاہ صاحب کی نواسی مبار کہ بیگم بنت سید محمد شاہ صاحب، مکرم سید عزیز احمد شاہ صاحب مربی سلسلہ احمدیہ کی اہلیہ وفات پاچکی ہیں اور ان کی اولاد میں سید فرخ شاہ اسیر راہ مولیٰ لا ہور رہے ہیں۔ماخذ: (۱) صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام تقریر جلسه سالانه ۱۹۶۴ء (۲) الفضل ۲۶ جنوری ۱۹۶۴ء (۳) الفضل ۲۳ جنوری ۱۹۵۷ء (۳) بیان مکرم مرزا عبدالرشید برلاس آف فتح پور حال ربوه محمد ☆ ۲۰۷۔حضرت محمد جو صاحب۔امرتسر بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت محمد جو رضی اللہ عنہ امرتسر کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ۱۸۹۷ء سے قبل کی ہے۔(نوٹ) آپ کے تفصیلی سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا۔