تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 193
193 ☆ ۱۴۱۔حضرت منشی نصیر الدین صاحب لونی۔حیدر آباد بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت منشی نصیر الدین لونی رضی اللہ عنہ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔ضمیمہ انجام آتھم کے ۳۱۳ اصحاب صدق وصفا میں آپ کا نام درج ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں پُرامن جماعت میں آپ کا ذکر کیا ہے۔نوٹ : آپ کے تفصیلی سوانحی حالات نہیں مل سکے۔(البتہ اتنا معلوم ہوا ہے کہ آپ ریاست حیدرآباد کے ریونیو بورڈ میں پیشکار تھے ) ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البر یه صفحه ۳۵۱ ☆ ۱۴۲۔حضرت قاضی محمد یوسف صاحب۔قاضی کوٹ۔گوجرانوالہ بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت: حضرت قاضی محمد یوسف رضی اللہ عنہ کوٹ قاضی جان محمد گوجرانوالہ کے رہنے والے تھے اور گاؤں کی ایک پتی کے نمبر دار کے بھائی تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔آپ حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب کی تبلیغ سے حلقہ بگوش احمدیت ہوئے تھے۔۱۹۰۱ء میں ریویو آف ریلیجنز کے اجراء پر ابتدائی خریداروں میں سے تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے تحفہ قیصریہ، سراج منیر اور کتاب البریہ میں آپ کا ذکر کیا ہے۔جلسہ ڈائمنڈ جوبلی ، چندہ دہندگان اور پر امن جماعت میں ذکر کیا ہے۔(نوٹ) آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) اصحاب احمد جلد ششم صفحہ ۲۔