تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 55
55 قادیان میں مستقل سکونت : حضرت مولوی صاحب ۱۸۹۲ء میں حضرت اقدس کی زیارت کے لئے تشریف لائے تو حضور نے آپ کو اپنے پاس قادیان ٹھہرالیا۔آپ کے بارہ میں حضرت اقدس کو یہ الہام ہوا کہ لَا تَصْبُونَ إِلَى الوَطَنُ فِيهِ تُهَانُ و تُمْتَحَنُ۔( تذکر صفحه ۲۵۲) حضرت اقدس نے مجھ سے فرمایا کہ وطن کا خیال چھوڑ دو چنانچہ میں نے وطن کا خیال چھوڑ دیا اور کبھی خواب میں بھی وطن نہیں دیکھا۔“ ۱۸۹۲ء میں آپ قادیان ایسے آئے کہ واقعی حضرت اقدس پر سارے قربان ہو گئے۔سفر و حضر میں حضور کی رفاقت تا وفات رہی۔خطبات اور نمازوں کی امامت کی توفیق ملتی رہی۔لیکھرام کی کتاب تکذیب براہین احمدیہ کا جواب تصدیق براہین احمدیہ حضور کے ارشاد پر تحریر فرمایا۔متفرق واقعات : ۱۹۰۲ء میں آپ نے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد (خلیفہ لمسیح الثانی) کا ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین کی بیٹی صاحبزادی محمودہ بیگم سے نکاح پڑھا۔۱۹۰۲ء میں آپ کا ایک خطبہ فونوگراف پر ریکارڈ کیا گیا۔منصب خلافت پر فائز ہونا : حضرت اقدس کی وفات کے بعد ۲۷ رمئی ۱۹۰۸ء کو بطور خلیفہ اسی ، منصب خلافت پر فائز ہوئے اور ۶ سال تک نہایت نازک حالات میں اس الہی جماعت کی کامیاب قیادت فرمائی۔انگلستان میں پہلا مشن ہاؤس آپ کے عہد خلافت میں قائم ہوا۔جہاں حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب پہلے مبلغ بھجوائے گئے۔وفات : آپ کا وصال ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء کو ہوا۔آپ کی وفات کے بعد ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء کو خلافت ثانیہ کا قیام عمل میں آیا اور آپ کی نماز جنازہ اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی۔اولاد: آپ کی اہلیہ صغری بیگم المعروف اماں جی کی صاحبزادی امتہ ائی صاحبہ حضرت اقدس کے صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسی الثانی کے عقد میں آئیں۔آپ کے صاحبزادوں میں میاں عبدالحئی مدفون (بہشتی مقبرہ قادیان ) میاں عبد السلام عمر ، میاں عبدالمنان عمر اور میاں عبدالوہاب عمر تھے جن میں سے میاں عبدالسلام عمر جماعت احمدیہ مبائعین خلافت سے وابستہ رہے۔اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہیں۔آپ کے ایک پوتے میاں منیر عمر صاحب ۲۸ رمئی ۲۰۱۰ ء کے سانحہ میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہید ہوئے۔(نوٹ): آپ کے تفصیلی حالات مرقاۃ الیقین فی حیات نور الدین اور حیات نور میں ہیں۔نیز حضرت اقدس کی متعدد کتب اور ملفوظات میں آپ کا بکثرت ذکر خیر ہے۔ماخذ: (۱) فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد۳ (۳) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۸۱-۵۸۸ (۴) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۳۱ (۵) نور القرآن روحانی خزائن جلد ۹ (۶) من الرحمن روحانی خزائن جلد ۹ (۷) مرقاۃ الیقین فی حیات نورالدین‘ (۸) حیات نور (۹) ''الحکم قادیان ۲۲ / اپریل ۱۹۰۸ ء۔فروری ۱۹۱۰ ء (10) In The company of Promised Messiah" (۱۱) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلداول۔