تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 321 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 321

321 ☆ ۳۰۳۔حضرت شیخ حرمت علی صاحب کراری۔الہ آباد بیعت: ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت شیخ حرمت علی صاحب رضی اللہ عنہ کراری الہ آباد کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت مسیح موعود نے اپنی کتاب آریہ دھرم میں آپ کے نام کے ساتھ محلہ بارہ دری“ لکھا ہے۔نوٹ : آپ کے تفصیلی سوانح حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد۱۰۔☆ ۳۰۴۔حضرت میاں نور محمد صاحب غوث گڑھ۔پٹیالہ بیعت : ۴ / مارچ ۱۸۹۰ء تعارف: حضرت میاں نور محمد رضی اللہ عنہ والد مکرم چوہدری لکھا غوث گڑھ کے زمیندار تھے۔غوث گڑھ تحصیل سرہند ریاست پٹیالہ میں ہے۔حضرت منشی عبداللہ سنوری کے ذریعہ احمدیت کا تعارف ہوا۔بیعت : رجسٹر بیعت اولی میں ۲۰۲ نمبر پر آپ کی بیعت کا اندراج ہے۔آپ نے ۴ / مارچ ۱۸۹۰ء کو بیعت کی سعادت پائی۔تاریخ احمدیت میں غوث گڑھ کے دو احباب نور محمد صاحب کے نام سے محفوظ ہیں۔ایک نور محمد صاحب ولد لکھا نمبر دار غوث گڑھ بیعت ۴ مارچ ۱۸۹۰ء ہیں۔پیشہ نمبرداری و زراعت و زمینداری لکھا ہے۔دوسرے نورمحمد ولد ہوشناک غوث گڑھ پٹیالہ رجسٹر بیعت میں اندراج ۱۷۸ نمبر پر ہے اور ۲۵ جولائی ۱۸۸۹ء کی بیعت ہے۔آپ بھی نمبر دار اور زمیندار تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت میاں نور محمد صاحب زمیندار غوث گڑھ ریاست پٹیالہ جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں بھی شامل ہوئے۔آئینہ کمالات اسلام میں ۹۳ نمبر پر حضور نے آپ کا نام لکھا ہے۔اولاد: حضرت میاں نور محمد صاحب کے بیٹے چوہدری عبد القدیر صاحب تقسیم ہند کے بعد ضلع سرگودھا کے چک ۳۸ جنوبی میں رہائش پذیر ہوئے۔آپ کے دوسرے بیٹے چوہدری بشیر احمد صاحب مرحوم والد مکرم چوہدری نصیر احمد