تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 316 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 316

316 مخلص احمدی تھے۔رسالہ اصحاب احمد سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت حافظ صاحب کے ایک بھائی حضرت محمد امین کتاب فروش جہلم والے ( یکے از ۳۱۳) تھے۔جو مکرم مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق پرنسپل جامعہ احمدیہ کے دادا تھے۔وفات: آپ کی وفات ۱۹۴۴ء سے قبل ہوئی۔آپ کی وصیت نمبر ۴ ۵۲۸ ہے۔آپ کا کتبہ یادگار بہشتی مقبرہ ربوہ میں قطعہ نمبرے حصہ نمبر ۱۲ میں ہے۔تاریخ احمدیت بھیرہ کا آپ کی وفات ۱۹۴۵ لکھنا سہو ہے۔اولاد : آپ کے بیٹے عبدالعزیز (بیعت ۱۸۹۷ء) تھے۔آپ کی بیٹی محترمہ زینب بیگم صاحبہ حضرت ملک نور الدین کی اہلیہ ہیں۔یہ رشتہ بھی حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی تحریک پر ہوا۔اسی طرح آپ کے پڑ نواسہ ملک عزیز احمد تھے اور کیولری گراؤنڈ لاہور میں ہیں۔ماخذ: (۱) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) سیرت حضرت مسیح موعود (۴) بھیرہ کی تاریخ احمدیت صفحه ۷۳ (۵) رساله اصحاب احمد مئی و جولائی ۱۹۵۵ء (۶) تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۶۴۶ ☆ ۲۹۸۔حضرت محمد اسمعیل صاحب نقشہ نویس کا لکا ریلوے بیعت ۱۶ / جولائی ۱۸۹۲ء تعارف: حضرت محمد اسمعیل رضی اللہ عنہ نقشہ نویس کا لکا ریلوے میں ملازم تھے۔بیعت : رجسٹر بیعت میں آپ کا نام منشی محمد اسماعیل نقشہ نویس و فوٹوگرافر صدر بازارکیمپ انباله رشته دارمنشی عبدالعزیز لکھا ہے۔رجسٹر بیعت اُولیٰ میں بیعت ۱۶ / جولائی ۱۸۹۲ء کا اندراج ۳۴۴ نمبر پر ہے۔آپ اس وقت کا لکا ریلوے ضلع انبالہ میں ملازم تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے تحفہ قیصریہ میں جلسہ سالا نہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ میں پر امن جماعت میں آپ کا ذکر کیا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد اصفحہ ۳۶۲۔