تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 315 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 315

315 ☆ ۲۹۷۔حضرت غلام محی الدین صاحب بھیرہ حال قادیان ولادت : ۱۸۶۰ء۔بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۹۴۴ء تعارف و بیعت : حضرت حافظ غلام محی الدین رضی اللہ عنہ بھیرہ کے رہنے والے تھے۔حضرت خلیفہ المسح الاول کے رضاعی بھائی بھی تھے اور آپ کے ساتھ ہی قادیان آگئے تھے جلد سازی کا کام کرتے تھے اور حضرت اقدس کی ڈاک لایا کرتے تھے۔ڈاک خانہ میں وہی جایا کرتے تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : تحفہ قیصریہ میں صد سالہ جو بلی کے جلسہ میں شرکت اور کتاب البریہ میں ۲۸۳ نمبر پر پُر امن جماعت کے ضمن میں حضرت اقدس نے آپ کا ذکر فرمایا ہے۔لیکھرام جب قتل ہوا تو حضرت اقدس کے مکانات کی تلاشی کے ساتھ حضرت حافظ صاحب کے مکان کی بھی تلاشی لی گئی تلاشی کے وقت بعض خطوط جو پوسٹ نہ ہوئے تھے وہ بھی آپ کے مکان پر تھے تو حضرت اقدس نے فرمایا ”حافظ جی یہ خط رکھنے کے لئے تو نہیں دیئے گئے تھے۔اگر آج یہ نہ دیکھے جاتے تو پتہ بھی نہ لگتا اور ہم سمجھتے رہتے کہ خط لکھ دیا ہوا ہے ادھر دوسرے لوگ سمجھتے کہ ہم خط لکھ چکے ہیں۔خیر جو ہوا اچھا ہو گیا۔مصلحت اعلیٰ یہی ہوگی۔“ حضرت حافظ صاحب کے نواسے حضرت ملک عزیز احمد صاحب ابن حضرت ملک نوردین صاحب بیان کرتے ہیں: حضرت خلیفہ اول میرے نانا حافظ غلام محی الدین صاحب مرحوم جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی ایام میں ڈاک کا کام کیا کرتے تھے رضاعی بھائی تھے۔حضرت خلیفہ اول اس تعلق کی بنا پر یا اس ہمدردی کے ماتحت جو حضور کو بنی نوع انسان کے ساتھ تھی۔فوراً والدہ صاحبہ کے ساتھ تشریف لا کر مجھے دیکھا۔والدہ صاحبہ کو تسلی دی مگر ساتھ ہی واپس جا کر میرے آقا فداہ روحی کو اطلاع دی۔وو حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب فرماتے ہیں:۔۔۔حضرت حافظ غلام محی الدین صاحب کو یہ سعادت حاصل تھی کہ وہ حضرت خلیفہ اول کے رضاعی بھائی تھے اور حضرت خلیفہ اول کو میں نے دیکھا کہ وہ ان سے ماں جائے بھائیوں کی طرح محبت کرتے تھے اپنے ہی مکان میں ان کو رکھا تھا اور ان کی اولاد کے ساتھ ہمیشہ اپنی اولاد کی طرح سلوک کرتے۔حضرت حافظ غلام محی الدین صاحب کی زندگی بچپن سے آخر تک حضرت خلیفہ اول کے سایہ میں گزری۔حافظ صاحب دراصل تاجر کتب تھے اور اس زمانہ میں دیہات میں کتب فروشی کرنے والے صحاف کہلاتے تھے اور جلد سازی بھی کر لیا کرتے تھے۔مکرم حافظ صاحب کے ایک بھائی جہلم میں تاجر کتب تھے اور