تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 310 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 310

310 ☆ ۲۹۰۔حضرت کرم الہی صاحب کمپازیٹر۔لاہور بیعت ابتدائی زمانہ۔وفات ۱۶؍ دسمبر ۱۹۳۴ء تعارف و بیعت : حضرت کرم الہی رضی اللہ عنہ ، صوفی فضل الہی صاحب کے والد تھے۔لاہور میں کمپازیٹر تھے۔احمدیت قبول کرنے سے قبل پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے مرید تھے۔نماز با جماعت کے بڑے پابند تھے۔خاموش طبع مگر ہنس مکھ تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی تھی۔وفات : آپ ۱۶ار دسمبر ۱۹۳۴ء کو فوت ہوئے کتبہ بہشتی مقبرہ قادیان میں نصب ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) لا ہور تاریخ احمدیت صفحہ ۱۵۵۔☆ ۲۹۱۔حضرت سید محمد آفندی۔ترکی بیعت: ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت سید محمد آفندی ترکی رضی اللہ عنہ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔اور یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے رومی ( ترکی ) حکومت کے نائب قونصل مقیم کراچی کے بارہ میں جو پیشگوئی مئی ۱۸۹۷ء کو فرمائی تھی۔اس کے سچا ثابت ہونے پر آپ کی خدمت میں اخبار نیر آصفی مدراس (۱۲ / اکتوبر ۱۸۹۹ء) کی اشاعت سے قبل جو خبر پہنچی اس کا تذکرہ حضور نے ایک معزز تر کی کی معرفت ہمیں خبر ملی تھی۔“ کے الفاظ میں فرمایا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرت سید محمد آفندی تر کی تھے اگر چہ حضرت اقدس نے نام نہیں لیا۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵