تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 307 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 307

307 ☆ ۲۸۶۔حضرت مولوی غلام حسن مرحوم۔دینا نگر بیعت: ابتدائی ایام میں۔وفات ۱۸۹۷ء سے قبل تعارف و بیعت : حضرت مولوی غلام حسن رضی اللہ عنہ دینا نگر گورداسپور سے تعلق رکھتے تھے۔دینا نگر گورداسپور سے پندرہ میں میل کے فاصلے پر ایک ریلوے اسٹیشن ہے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔وفات آپ کی وفات ۱۸۹۷ء سے قبل ہوئی۔نوٹ: آپ کے سوانحی حالات دستیاب نہیں ہو سکے۔مولانا جلال الدین صاحب شمس مرحوم نے آپ کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہم عصر علماء میں درج کیا جنہوں نے آپ کی بیعت کی۔ماخذ : (۱) انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) ملاحظہ نقشہ مندرجہ "اصحاب احمد جلد اول صفحہ ۴۸ (۳) صداقت حضرت مسیح موعود تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۶۴ء ۲۸۷۔حضرت نواب دین صاحب مدرس دینا نگر بیعت : ۱۸۹۰/۶۱۸۸۹ء۔وفات : ۱۹۱۴ ء یا ۱۹۱۵ء تعارف و بیعت : حضرت نواب دین رضی اللہ عنہ کا آبائی شہر بٹالہ تھا۔دینا نگر ضلع گورداسپور میں ہیڈ ماسٹر تھے۔جو گورداسپور سے پندرہ میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔طالب علمی کے دور میں قادیان گئے تو حضرت اقدس کا چہرہ دیکھتے ہی بیعت کر لی۔برادری کے دباؤ پر گھر سے نکال دیئے گئے۔گھر سے نکالے جانے کے بعد یہی کہتے رہتے کہ میں نے جونور اور سچائی آپ کے چہرے پر دیکھی ہے۔اس سے انکار نہیں ہوسکتا۔پھر دینا نگر میں ہی آپ کو ملازمت مل گئی جہاں آپ ہیڈ ماسٹر ہو گئے۔بعد میں بٹالہ میں مکان بنایا۔آپ بسا اوقات قادیان سائیکل پر جاتے تھے۔بائیسکل کو انگریزی گھوڑا کہتے تھے۔تحفہ قیصریہ میں حضرت اقدس نے آپ کا نام جلسہ ڈائمنڈ جوبلی کے حاضرین چندہ دہندگان میں ذکر فرمایا ہے۔آپ کے ایک شاگر د پشاوری مل پلیڈر لکھتے ہیں کہ : ” مولوی نواب الدین صاحب ہمارے دینا نگر کے میونسپل بور ڈنڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔نہایت متقی حلیم پر ہیز گار اورسخی تھے۔ان کی تمام زندگی نہایت سادہ تھی غرور کا