تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 300
300 حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آپ کا ذکر کتاب البریہ میں پر امن جماعت کے ضمن میں کیا ہے۔اولاد: آپ کے بیٹے حکیم ارشاد علی صاحب تھے جنہوں نے لکھنو میں حکمت کی تعلیم حاصل کی اور رام پور میں مطب کرتے رہے۔تذکرہ کا ملاں رامپور میں ان کا ذکر ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) بیان مکرم محمد رضا بهل صاحب کراچی۔۲۷۶۔حضرت ڈاکٹر عبدالشکور صاحب۔سرسہ بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت ڈاکٹر عبدالشکور رضی اللہ عنہ سرسہ کے رہنے والے تھے۔سرسہ ضلع گیا میں واقع ہے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔(وہاں کے ایک اور رفقاء حضرت سید محمد عالم صاحب تھے جن کی روایات رجسٹر روایات میں درج ہیں۔) حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : کتاب آریہ دھرم اور کتاب البریہ میں اپنی پر امن جماعت کے ذکر کردہ احباب میں آپ کا بھی نام لکھا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد۱۰ (۳) کتاب البر یہ روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۷۷۔حضرت شیخ حافظ الہ دین صاحب بی۔اے جھاوریاں بیعت: ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت شیخ حافظ الہ دین بی اے رضی اللہ عنہ کانام قصبہ جھادریاں کی نسبت سے انجام آتھم میں