تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 299 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 299

299 شرف بیعت حاصل کیا۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت مسیح موعود نے اپنی کتاب ”کتاب البریہ“ میں اپنی پر امن جماعت کے اسماء بطور نمونہ دیتے ہوئے آپ کا نام بھی ۲۱۰ نمبر پر لکھا ہے اور نام کے ساتھ تاجر و پروپرائٹر شومینگ جموں لکھا ہے۔اسی طرح حضور کی کتاب ” سراج منیر اور تحفہ قیصریہ میں آپ کے دو آ نے چندے کا ذکر محفوظ ہے۔یہاں حضور نے نام کے ساتھ بوٹ فروش لکھا ہے۔آپ جلسہ ڈائمنڈ جوبلی میں بھی شامل ہوئے۔وفات: آپ نے ۱۹۲۹ء میں جہلم میں وفات پائی۔اولاد: احمد دین بٹ مرحوم آپ کے بیٹے تھے۔جن کے دیگر چھ بھائی دو بہنیں تھیں۔آپ کے پوتے پوتیاں ہیں۔جن میں سے اعجاز احمد بٹ صاحب جہلم معروف ہیں۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آنتم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) تحفہ قیصر میر وحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) تاریخ احمدیت جموں وکشمیر(۱۶) بیان مکرم اعجاز احمد صاحب بٹ جہلم ☆ ۲۷۴۔حضرت میاں محمد حسن صاحب عطار۔لد ہیانہ بیعت: ابتدائی زمانہ میں حضرت میاں محمد حسن رضی اللہ عنہ لدھیانہ کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس نے انجام آتھم میں آپ کا نام درج کیا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا۔☆ ۲۷۵۔حضرت سید نیاز علی صاحب بدایوں حال را مپور بیعت: ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت: حضرت سید نیاز علی رضی اللہ عنہ بدایوں رام پور میں پیدا ہوئے۔آپ ضلع رام پور میں محر ملازم تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔