تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 298 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 298

298 ضروری نوٹ: محترم شیخ عبدالقادر مرحوم ( سابق سوداگر مل ) مربی سلسلہ احمد یہ لاہور ، مصنف لا ہور تاریخ احمدیت نے صفحہ ۱۲۵ تا۱۳۴ پر حضرت حکیم محمد حسین مرہم عیسی کے سوانح کا ذکر کرتے ہوئے اسماء صحابہ کی فہرست میں ۲۷۱ نمبر پر حضرت حکیم محمد حسین اگر ہم عیسی کا نام لکھا ہے۔جبکہ رجسٹر بیعت میں میاں چٹو کے پوتا حکیم محمدحسین ولد الہی بخش لا ہور عمر ۲۲ سال کا ذکر ہے۔چونکہ دونوں مذکورہ احباب میں نام کی حد تک موافقت ہے مگر رجسٹر بیعت میں مورخہ ۱۴؍ جولائی ۱۸۹۱ء کے حوالہ سے حکیم محمد حسین ولد الہی بخش پونا میاں محمد چٹو کا ہی ذکر ہے۔قرین قیاس ہے کہ فہرست ضمیمہ انجام آتھم کے ۲۷۱ نمبر پر درج یہی شخصیت مراد ہیں۔☆ ۲۷۲۔حضرت میاں عطا محمد صاحب سیالکوٹ بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت میاں عطا محمد رضی اللہ عنہ کا تعلق سیالکوٹ شہر سے ہے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس کی طرف سے گورنمنٹ کو بھجوائے گئے ایک نوٹس کے دستخط کنندگان میں آپ بھی شامل ہیں۔حضرت اقدس نے انجام انتظم میں آپ کا نام درج کیا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۲) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد ۱۰ آنقم ۱ ☆ ۲۷۳۔حضرت میاں محمد دین صاحب جموں بیعت: ابتدائی ایام۔وفات: ۱۹۴۹ء تعارف: حضرت میاں محمد دین رضی اللہ عنہ کا تعلق جموں سے تھا۔آپ کے والد کا نام امام دین صاحب تھا۔مکرم مولانا محمد اسد اللہ قریشی الکاشمیری مرحوم نے " تاریخ احمدیت جموں و کشمیر پر حضرت میاں محمد دین صاحب جموں کا نام درج کیا ہے لیکن انہیں تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔آپ ایک معروف سرویر Surveyor تھے۔جہلم اور اٹک کے پلوں کی تعمیر پر کام کیا۔ایک عرصہ افریقہ میں ملازمت پر گزارا۔۱۹۲۵ء میں دارالرحمت قادیان میں سکونت اختیار کی۔زیارت و بیعت : حضرت میاں صاحب جموں سے قادیان حضرت اقدس کی زیارت کے لئے تشریف لائے اور