تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 291 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 291

291 حضرت اقدس بانی سلسلہ کی پاکیزہ مجلس میں آپ کا ذکر ہوا تو حضور نے فرمایا:- فرمایا: بڑے مخلص آدمی تھے ایسا آدمی پیدا ہونا مشکل ہے۔فرمایا جو الہام الہی نازل ہوا تھا کہ دو شہتیر ٹوٹ گئے“ ان میں سے ایک شہتیر تو مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم تھے، دوسرے چودھری صاحب معلوم ہوتے ہیں۔یہ جو رویا دیکھا تھا کہ مولوی عبدالکریم صاحب کی قبر کے پاس دو اور قبریں ہیں وہ بھی پورا ہوا۔ایک قبرائی بخش صاحب ساکن مالیر کوٹلہ کی بنی اور دوسری چودھری صاحب مرحوم کی بنی۔اخبار البدر قادیان ۱۷ جون ۱۹۰۶ ء ) ماخذ : (۱) تبلیغ رسالت (۲) مکتوبات احمد یہ جلد پنجم (۳) حیات احمد جلد دوم (۴) اخبار البدر قادیان ۹ فروری ۱۹۰۵، ۲۰ جولائی ۱۹۰۵، (۵) ملفوظات جلد پنجم (۶) الفضل ۹ فروری ۱۹۱۶ - الفضل ۱۳ را کتوبر ۲۰۰۵ء۔☆ ۲۶۱۔حضرت میاں حاجی وریام خوشاب بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت میاں حاجی وریام رضی اللہ عنہ خوشاب کے محلہ سنو چڑاں کے رہنے والے تھے۔والد کا نام میاں جیون تھا۔آپ ارائیں قوم سے تھے۔آپ گلہ بانی کرتے تھے۔قران کریم کی تلاوت بڑی خوش الحانی سے کیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ گلہ بانی کے دوران بھی جاری رہتا تھا۔احمدیت قبول کرنے سے قبل اہلحدیث مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔بیعت : حضرت میاں فضل دین کے ساتھ حضرت میاں حاجی وریام نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر نور القرآن نمبر 1 میں حضرت اقدس کی خدمت میں رہنے والوں میں آپ کا ذکر ہے۔وفات و اولاد : آپ کی وفات خوشاب میں ہوئی۔جہاں آپ مقامی قبرستان میں مدفون ہیں۔آپ کی یادگار صرف ایک لڑ کی عمراں بی بی تھی۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۲) نور القرآن نمبر ۲ (۳) روایات حضرت اللہ داد مرحوم و حافظ عبد الکریم مرحوم خوشاب (۴) بیان مکرم را نا عطاء اللہ صاحب آف خوشاب حال لندن۔