تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 198
198 ☆ ۱۴۸۔حضرت میرزا ابراہیم بیگ صاحب مرحوم سامانہ۔پٹیالہ بیعت : ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء۔وفات : ۱۸۹۷ء سے قبل تعارف: حضرت میرزا ابراہیم بیگ رضی اللہ عنہ بھی سامانہ پٹیالہ کے رہنے والے تھے۔حضرت مرز امحمد یوسف بیگ صاحب یکے از۳۱۳ رفقاء کے فرزند رشید تھے۔بیعت : آپ نے ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کو لدھیانہ میں حضرت اقدس کی بیعت کی۔رجسٹر بیعت اولی کے مطابق آپ کی بیعت کا چالیسواں نمبر ہے۔آپ کے والد حضرت مرزا یوسف بیگ کا بیعت نمبر ۳۹ اور ان کے بھائی مرزا سعادت بیگ کا نمبر بیعت ۳۸ ہے۔( تاریخ احمدیت جلد اصفحہ ۳۴۵) جبکہ اسی خاندان (یعنی حضرت مرزا یوسف بیگ) کی دس خواتین کی بیعت بھی ۱۸۸۹ء کی ہے۔نزول مسیح میں آپ کا ذکر : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو شفا آپ کی وفات کی اطلاع دی گئی تھی۔حضور فرماتے ہیں:۔ہمارے ایک مخلص دوست مرزا محمد یوسف بیگ صاحب ہیں جو سامانہ علاقہ پٹیالہ کے رہنے والے ہیں۔ایک دفعہ ان کا لڑکا مرزا ابراہیم بیگ مرحوم بیمار ہوا تو انہوں نے میری طرف دعا کے لئے خط لکھا۔ہم نے دعا کی تو کشف میں دیکھا کہ ابراہیم ہمارے پاس بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے بہشت سے سلام پہنچا دو، اس کے معنے یہی دل میں ڈالے گئے کہ اب ان کی زندگی کا خاتمہ ہے۔اگر چہ دل نہیں چاہتا تھا تا ہم بہت سوچنے کے بعد میرزا محمد یوسف بیگ صاحب کو اس حادثہ کی اطلاع دی گئی اور تھوڑے دنوں کے بعد وہ جوان غریب مزاج فرمانبردار بیٹا ان کی آنکھوں کے سامنے اس جہان فانی سے چل بسا۔“ وفات : ۱۸۹۷ء سے قبل اپنے والد صاحب کی زندگی میں آپ کی وفات ہو چکی تھی۔ماخذ: (۱) نزول اسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ (۲) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد اول۔☆ ۱۴۹۔حضرت میاں غلام محمد طالب علم مچھر الہ لاہور ولادت ۱۸۸۱ء۔بیعت مئی ۱۸۹۵ء۔وفات اکتوبر ۱۹۴۷ء بمقام لاہور تعارف و بیعت : حضرت میاں غلام محمد رضی اللہ عنہ صاحب صوفی غلام محمد صاحب ( ماریشس) کے نام سے مشہور