تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 192
192 سکول بھیرہ گئے۔پھر مزید تعلیم علی گڑھ یونیورسٹی سے حاصل کی۔بعد لاہور سے لاء کی تعلیم حاصل کی۔بیعت : حضرت حافظ صاحب کے خاندان میں سب پہلے آپ کے چا حضرت مولوی شیر محمد صاحب بجن ( یکے از ۳۱۳) نے احمدیت قبول کی۔حضرت مولوی شیر محمد صاحب کی مسلسل نو سال کی تبلیغ سے حضرت حافظ صاحب کے والد صاحب نے احمدیت قبول کی اور قادیان جا کر حضرت اقدس کی بیعت کی۔آپ کی والدہ حضرت گو ہر بی بی ان سے پہلے بیعت کر چکی تھیں۔انکے علاوہ حضرت حکیم فضل الدین بھیروی اور حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب (خلیفہ امسیح الاول ) کے ذریعے بھی حقیقت سے آگاہی ہوئی۔علی گڑھ جانے سے پیشتر حضرت اقدس کی بیعت کر چکے تھے۔حضرت حافظ صاحب کے چھوٹے بھائی حضرت مولانا شیر علی صاحب نے ۱۸۹۷ء میں بیعت کی۔حضرت اقدس سے تعلق اخلاص: ایک دفعہ ۱۸۹۸ء کے موسم گرما میں ظہر سے پہلے تخلیہ میں چھوٹی مسجد میں حضور نے آپ سے ایک کتاب (انگریزی) سنی۔جو کسی یہودی نے عیسائیت کے رڈ میں لکھی تھی۔حضرت مولوی صاحب بوقت خطبہ الہامیہ مجلس میں موجود تھے۔آپ فرماتے تھے کہ حضور کی آواز اس وقت بدلی ہوئی تھی۔۱۹۰۴ء میں یا پہلے حضرت اقدس مسیح موعود نے مسجد اقصیٰ میں خطبہ پڑھا۔آپ نے فرمایا ایک آدمی در دبھری داستان سن کر رو سکتا ہے اور ایسا ہی ایک درد بھرا منظر دیکھ کر آنسو بہا سکتا ہے مگر خدا کے حضور وہ رونا قابلِ قدر ہے جو اس کی خشیت کے ماتحت رویا جاوے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں آپ کا ذکر پر امن جماعت میں کیا ہے۔خدمات سلسلہ : آپ ضلع سرگودھا میں پہلے مسلمان وکیل تھے۔امیر جماعت احمد یہ ضلع سرگودھا کے طور پر آپ کو خدمت کی توفیق ملی۔اولاد: (۱) مکرم چوہدری عبدالمالک صاحب مرحوم ( ان کی اولا د مکرم کیپٹن اعجاز السمیع صاحب ،مکرم فرحت الطاف اہلیہ ڈاکٹر الطاف الرحمن صاحب، مکرم چوہدری شاہد مصطفی صاحب، چوہدری وقار مصطفی صاحب، چوہدری انوار السمیع صاحب PAF کراچی) (۲) مکرمہ مبارکہ بیگم اہلیہ ثانی چوہدری علی اکبر مرحوم ( سابق نائب نا ظر تعلیم ) ( ان کی اولاد نعیم الرحمن صاحب لیفٹینٹ کرنل ڈاکٹر الطاف الرحمن صاحب (ر) مقصود الرحمن صاحب، احسان الرحمن مرحوم کار کن تحریک جدید ، انوار الرحمن مرحوم اور افضال الرحمن مرحوم ہیں۔ان سے ایک نواسی اہلیہ طاہر مہدی امتیاز احمد صاحب پرنٹر و پبلشر روزنامه الفضل ربوہ۔اور ایک نواسی اہلیہ منیر الرحمن باجوہ صاحب آف فورٹ عباس ہیں ) (۳) مکرمہ فاطمہ بیگم مرحوم اہلیہ مخدوم بشیر احمد مرحوم (۴) مکرمه روشن بخت اہلیہ قریشی غلام احمد صاحب مرحوم (۵) مکرمہ غلام حفصہ اہلیہ چوہدری نذیر احمد مرحوم (۶) مکرمه زیب النساء اہلیہ ڈاکٹر محمد سعید مرحوم ( ان کے بیٹے چوہدری مبشر احمد صاحب AVP ریٹائر ڈ MCB مقیم اسلام آباد ہیں۔ماخذ : (۱) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۲) مضمون حضرت مولوی شیر علی صاحب از چوہدری علی محمد صاحب بی اے بی ٹی الفضل ۱۷ار فروری ۱۹۹۴ء (۳) رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱ (۴) بیان مکرم چوہدری مطیع الرحمن صاحب نائب ناظر امور عامه (۵) بیان لیفٹینٹ کرنل ڈاکٹر الطاف الرحمن ( ر ) فضل عمر ہسپتال ربوہ۔