تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 175 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 175

175 ابراہیم صاحب صالح محمد ( یکے از ۳۱۳) کی وفات پر مورخہ ۹/اکتوبر ۱۸۹۷ء کو تعزیت کی۔آپ ابتدائی بیعت کرنے والوں میں سے تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے اپنی پر امن جماعت میں ان کا ذکر کیا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) مکتوبات احمد یہ جلد پنجم حصہ اول صفحہ ۱۰۔☆ ۱۲۱ حضرت سیٹھ عبدالحمید صاحب حاجی ایوب حاجی اللہ رکھا تاج مدراس بیعت : ۱۸۹۴ء تعارف و بیعت: حضرت سیٹھ عبدالحمید رضی اللہ عنہ بھی مدر اس کے اسی تاجر خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔آپ حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب ( یکے از ۳۱۳) کے بھانجے تھے۔آپ حضرت سیٹھ صاحب کی زندگی میں ہی وفات پا گئے تھے۔آپ ابتدائی بیعت کرنے والوں میں سے تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے پُر امن جماعت کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۲) کتاب البریه روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) آب بیتی م سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراس شمولہ مکتوبات احمدیہ جلد پنجم حصہ اوّل صفحہ ۴۵۔☆ ۱۲۲۔حضرت حاجی مہدی صاحب عربی بغدادی نزیل مدراس بیعت: ابتدائی ایام تعارف و بیعت حضرت حاجی مهدی رضی اللہ عنہ کا تعارف عربی بغدادی کے طور پر ہوا ہے۔حضرت اقدس کے ۳۱ / جولائی ۱۸۹۷ء کے مکتوب بنام حضرت سیٹھ عبدالرحمن مدر اس میں ذکر ہے کہ آپ نے ایک فضیلت والی مسجد کے