تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page xiii
عرض حال (طبع دوم ) اصحاب صدق و صفا کا طبع دوم جو تین صد تیرہ احباب کرام کے مختصر کوائف کا مجموعہ ہے۔احباب جماعت کی خدمت میں پیش ہے۔اس ایڈیشن میں پروف کی بعض تصحیحات کی گئی ہیں۔اور کئی بزرگان کرام کے کوائف میں مفید معلومات کا اضافہ کیا گیا۔بعض احباب نے زبانی و خطوط کے ذریعہ جن اہم اصلاحات کی طرف توجہ دلائی انہیں درست کر دیا گیا ہے۔تین صد تیرہ احباب کرام کے کوائف میں بالخصوص ان بزرگان کے حالات میں مزید مواد شامل کیا گیا ہے۔نمبر ۳۰،۱۴،۱۰، ۱۲۵،۸۱،۹۹،۵۰،۴۹، ۱۳۱،۱۲۹، ۱۴۰، ۱۵۷، ۱۶۶،۱۶۱، ۱۸۳،۱۸۰،۱۶۸ ، ۲۰۰،۱۹۹،۱۹۷، ۲۴۳،۲۳۴ ، ۲۴۴، ۲۷۹، ۳۰۴،۳۰۱،۲۸۵۔علاوہ ازیں مجموعی طور کئی مقامات پر بعض ضروری درستگیاں کی گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے۔احباب جماعت کی خدمت میں یہ بھی عرض ہے کہ ان اصحاب کے بارہ میں اگر کسی دوست کے پاس مستند معلومات ہوں تو قیادت اشاعت انصار اللہ پاکستان کی خدمت میں ضرور ارسال فرما ئیں تا آئندہ ایڈیشن میں انہیں بھی شامل اشاعت کیا جا سکے گا۔طبع ثانی کیلئے مکرم محمدمحمود طاہر صاحب، مکرم چوہدری نذیر احمد خادم صاحب اور مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے مختلف طور پر معاونت کی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔آمین۔