تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page xii
viii اولین کے مشابہ ہیں اور سورۃ الجمعہ کی آیت وَآخَرِيْنَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوا بِھم کے مصداق ہیں۔آخرین کی یہ وہ جماعت ہے جو اخلاقی و روحانی لحاظ سے سخت تاریکی اور ظلمت کے زمانہ میں منصہ شہود میں آئی اور آنحضرت علی اللہ کے بروز کامل حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی روحانی تاثیرات کی بدولت حق و صداقت کی نشان ٹھہری۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان رفقاء کے صدق و اخلاص سے معمور حالات کو ضبط تحریر میں لانے کے لئے بعض علماء و بزرگان سلسلہ احمدیہ کی توجہ ہوئی اور نہایت روح پرور کتب سیرت و سوانح پر شائع ہوئیں۔ابتداء حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ایڈیٹر الحکم نے کئی رفقاء کے حالات شائع کئے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے حضرت اقدس کی سیرت ذکر حبیب میں بعض رفقاء کے حالات کو بھی درج کیا۔پھر محترم ملک صلاح الدین صاحب مرحوم نے ” اصحاب احمد کے نام سے نہایت قابل قدر کتب تالیف کیں۔ایک نمایاں کوشش حضرت صوفی علی محمد صاحب بی اے بی ٹی ادارہ ریویو آف ریلیچز ربوہ نے کتاب In the Company of Promised Messiah کے نام سے شائع کی جس میں بعض بزرگان سلسلہ احمدیہ کی سیرت و سوانح ایک قیمتی اور ایمان افروز تذکرہ ہے۔سیرت و سوانح ۳۱۳ / اصحاب صدق وصفا کا آغاز ماہنامہ انصار اللہ میں شائع ہونے والے ان مضامین سے ہوا جو سیرت رفقاء کی روح پر در اور ایمان افروز یادوں کے بارہ میں شائع کئے جاتے رہے۔قارئین نے انہیں پسند کیا اور ان صدق وصفا سے معمور وجودوں کے حالات کو با قاعدہ شائع کرنے کی طرف توجہ دلائی چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا کے حالات جمع کئے گئے جواب شائع کئے جارہے ہیں۔اسی ضمن انجام آتھم میں مذکورہ پیشگوئی ”جواہر الاسرار کے قلمی نسخہ مؤلفہ حضرت شیخ علی حمزہ بن علی ملک الطوسی کے حصول کے لئے کوشش بار آور ہوئی جس میں حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے مقام ظہور ” کدعہ اور اصحاب بدر کے برابر حضرت مہدی معہود کے رفقاء کا ایک مختومہ (مطبوعہ ) کتاب میں ہونے کا تذکرہ بھی ہے جس کا ذکر کتاب ہذا میں ایک تحقیقی مضمون میں کیا گیا ہے۔اس کتاب کی تیاری میں محترم مرزا خلیل احمد قمر صاحب، محترم غلام مصباح بلوچ صاحب محترم احمد طاہر مرزا صاحب، محترم حبیب الرحمن صاحب زیر وی، محترم محمد صادق ناصر صاحب لائبریرین خلافت لائبریری کی قابل قدر معاونت ہمیں حاصل رہی۔نیز محترم جاوید احمد جاوید مربی سلسلہ احمدیہ، محترم ریاض محمود باجوہ صاحب اور محترم عبدالمالک صاحب سے تعاون حاصل کیا۔ان سب احباب کے ہم تہ دل سے ممنون ہیں۔جزاهم الله احسن الجزاء۔دعاؤں کے از حد محتاج مولفین