تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 92
92 تریاق القلوب اور نزول اسی دونوں میں کیا ہے۔نزول مسیح میں حضور آپ کے بارہ میں فرماتے ہیں: ”ہمارے ایک مخلص دوست مرزا محمد یوسف بیگ صاحب ہیں جو سامانہ علاقہ ریاست پٹیالہ کے رہنے والے ہیں اور ایک مدت دراز سے ہمارے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ اسی تعلق میں تمام عمر ر ہیں گے اور اسی میں اس دنیا سے گزریں گے۔۔۔66 ( نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ ص ۲۰۱) وفات اور روایات میں ذکر : آپ اپنے پیارے امام کی امیدوں پر پورا اترے اور اخلاص و وفا کے عہد نبھاتے ہوئے حضور کی زندگی میں ہی عالم جاودانی کو سدھار گئے۔حضور کو بھی آپ کی وفات کا صدمہ تھا۔چنانچہ حضرت عبدالکریم صاحب سکنہ عثمان پور ریاست جنید فرماتے ہیں کہ میں جب پہلی مرتبہ حضور کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضور یہ معلوم کر کے کہ میں سامانہ کے قریب ایک گاؤں سے آیا ہوں یہ دریافت فرماتے رہے کہ یوسف بیگ سامانوی کا انتقال کیسے ہو گیا۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۰، ۵۳۱ (۲) نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۶۰۱ (۳) رجسٹر روایات نمبر ۵ صفحه ۱۰۰۔(۴) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۴۴ - ۳۴۸ و ۳۵۰۔☆ -۴۶۔حضرت شیخ شہاب الدین صاحب۔۔۔۔۔۔لودیانه بیعت : ابتدائی ایام۔وفات : ۶ رنومبر ۱۹۰۷ء تعارف: حضرت شیخ شہاب الدین صاحب رضی اللہ عنہ لدھیانوی حضرت مسیح موعود کے پرانے حسین میں سے تھے۔اگست ۱۸۹۱ء میں اہل لدھیانہ کی طرف سے باجازت حضرت مسیح موعود ایک اشتہار شائع کیا گیا۔جس میں علماء کو حضور سے بحث کی دعوت دی گئی ان مشتہرین افراد میں آپ کا نام بھی ۷۹ ویں نمبر پر شامل ہے۔بیعت : آپ نے ابتدائی ایام میں بیعت کی۔آسمانی فیصلہ میں جلسہ سالانہ میں شریک احباب کی فہرست میں نام درج ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : ازالہ اوہام ، آسمانی فیصلہ تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں مخلصین ، جلسہ کے شرکاء، چندہ دہندگان اور پُر امن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر ہے۔سکونت قادیان: اپنی آخری عمر میں آپ بیمار ہو گئے اور یہ ایام آپ نے قادیان میں ہی گزارے۔حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی " فرماتے ہیں: وو حاجی شہاب الدین لود یا نوی اور بابا الہی بخش صاحب مالیر کوٹلوی جب بیمار ہوئے تو آپ (حضرت اقدس ) ان کی عیادت کو بھی جاتے۔حاجی شہاب صاحب۔۔۔اخلاص مند دل ان کے پہلو میں تھا۔