تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 54
54 میری عاجزی اور دعا کو قبول کیا اور رب العالمین کی رحمت نے جوش مارا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک مخلص صدیق عطا فرمایا۔اس کا نام اس کی نورانی صفات کی طرح نورالدین ہے۔وہ جائے ولادت کے اعتبار سے بھیروی ہے اور نسب کے لحاظ سے قریشی ہاشمی ہے۔میں نے اس جیسا کوئی عالم دنیا میں نہیں دیکا۔۔۔۔اور جب وہ میرے پاس آیا اور مجھے سے ملا اور میری نظر اس پر پڑی تو میں نے اس کو دیکھا کہ وہ میرے رب کی آیات میں سے ایک آیت ہے اور مجھے یقین ہو گیا کہ میری اسی دعا کا نتیجہ ہے جس پر میں دوام کرتا تھا اور میری فراست نے مجھے بتا دیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں میں سے ہے۔پھر حضرت اقدس نے اس وجود صدق و وفا کے بارہ میں فرمایا۔چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے ضمیمہ انجام آتھم صفحہ اس پر حضرت اقدس نے آپ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: وہ تمام دنیا کو پامال کر کے میرے پاس فقراء کے رنگ میں آ بیٹھے ہیں جیسا کہ اخص صحابہ نے طریق اختیار کر لیا تھا۔“ نور القرآن نمبر ۲ میں آپ کا نام امام کامل کی خدمت میں رہنے والوں میں ذکر ہے۔حضرت میر محمد الحق صاحب کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت مولانا حکیم نور الدین بیمار ہو گئے اس موقعہ پر حضرت اقدس بہت پریشان تھے۔حضرت اماں جان نے تسلی کے طور پر حضرت اقدس سے کلام شروع کر دیا کہ جماعت کے بڑے بڑے عالم فوت ہو گئے۔مولوی عبدالکریم بھی فوت ہو گئے۔حضرت اقدس نے فرمایا۔شخص ہزار عبدالکریم صاحب کے برابر ہے۔“ (حیات نور صفحه ۲۹۸-۲۹۹) من الرحمن میں بھی حضرت اقدس نے اشتراک السنہ کے کام میں جان فشانی کرنے والے مردانِ خدا کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر فرمایا ہے۔آپ کا علمی مقام : حضرت اقدس فرماتے ہیں: حضرت مولوی صاحب علوم فقہ اور حدیث اور تفسیر میں اعلیٰ درجہ کی معلومات رکھتے ہیں۔فلسفہ اور طبعی قدیم اور جدید پر نہایت عمدہ نظر ہے۔فن طبابت میں ایک حاذق طبیب ہیں۔ہر ایک فن کی کتابیں بلاد مصر و عرب وشام و یورپ سے منگوا کر ایک نادر کتب خانہ طیار کیا ہے اور جیسے اور علوم میں فاضل ہیں مناظرات دینیہ میں بھی نہایت درجہ نظر وسیع رکھتے ہیں۔بہت ہی عمدہ کتابوں کے مؤلف ہیں۔حال میں کتاب تصدیق براہین احمدیہ بھی حضرت ممدوح نے ہی تالیف فرمائی ہے جو ہر ایک محققانہ طبیعت کے آدمی کی نگاہ میں جواہرات سے بھی زیادہ بیش قیمت ہے۔منہ۔“ فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷ حاشیه )