تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 42 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 42

42 گے تواں کردن شمار خوبی عبدالکریم آنکہ جاں داد از شجاعت بر صراط مستقیم حامی دیں آنکہ یزداں نام او لیڈر نہاد عارف اسرار حق گنجینه دین قویم صدق ورزید و بصدق کامل و اخلاص خویش مورد رحمت شد اندر درگه ربّ جنس نیکواں ایں چرخ بسیار آورد کم بزاید مادرے بایں صفاء دُر اے خدا بر تربت أو بارش رحمت بیار داخلش کن از کمال فضل در بیت (نقل از کتبہ حضرت مولوی عبدالکریم) ترجمہ: عبدالکریم کی خوبیاں کیونکر گنی جاسکتی ہیں جس نے شجاعت کے ساتھ صراط مستقیم پر جان دی وہ جو دینِ اسلام کا حامی تھا اور جس کا خدا نے لیڈ ر نام رکھا تھا وہ خدائی اسرار کا عارف تھا اور دین متین کا خزانہ۔اس نے صدق اختیار کر لیا تھا اور اپنے اخلاص اور صدق کامل کی وجہ سے رپ علیم کی درگاہ میں رحمت کا مورد بن گیا تھا۔اگر چہ آسمان نیکوں کی جماعت بکثرت لاتا رہتا ہے مگر ایسا شفاف اور قیمتی موتی ماں بہت کم جنا کرتی ہے۔اے خدا اس کی قبر پر رحمت کی بارش نازل فرما اور نہایت درجہ فضل کے ساتھ اسے جنت میں داخل کر دے۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۳) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۴) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۶) من الرحمن روحانی خزائن جلد ۹ (۷) ملفوظات جلد اول تا پنجم (۸) سیرت حضرت مولانا عبدالکریم سیالکوٹی (۹) مخدوم الملت مولانا عبدالکریم سیالکوٹی مطبوعہ انصار اللہ جولائی ۲۰۰۰ (۱۰) مضمون مطبوعہ روز نامه الفضل ۱۲ / دسمبر ۱۹۸۸ء و۲ /جنوری ۱۹۹۹ء (۱۱) رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۳۴۴ و ۳۵۸(۱۲) در شین فارسی۔☆ ۱۔حضرت سید حامد شاہ صاحب سیالکوٹ ولادت ۱۸۵۹ء۔بیعت ۲۹ دسمبر ۱۸۹۰ء۔وفات ۱۵/ نومبر ۱۹۱۸ء تعارف: حضرت سید میر حامد شاہ رضی اللہ عنہ کے والد حضرت حکیم میر حسام الدین رضی اللہ عنہ تھے۔شمس العلماء سید میر حسن انہی کے بھائی تھے جو شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کے استاد تھے۔حضرت سید حامد شاہ صاحب ۱۸۵۹ء میں پیدا ہوئے۔آپ کے دادا کا نام میر فیض (۱۷۹۵ء۔۱۸۵۷ء) اور پردادا میر ظہور اللہ تھے۔جب حضرت اقدس ۱۹۰۴ء میں سیالکوٹ تشریف لائے تو انہی کے مکان پر فروکش ہوئے۔۱۸۷۷ء میں آپ نے سکاچ مشن ہائی سکول سیالکوٹ سے مڈل کا امتحان پاس کیا اور ڈی سی آفس میں ملازم ہو گئے۔جموں کی کچہری میں بھی ملازمت کی۔