تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 33 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 33

33 کرتے کرتے وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہوئے اور اسی عہدہ سے پنشن پائی۔اسی طرح باقی خاندان بھی اس الہام کا مصداق ٹھہرا۔حضرت اقدس مسیح موعود نے آپ کو ( اہل کپورتھلہ کے احمدی احباب کے بارہ میں ) ایک خط میں لکھا کہ : آپ لوگ اس دنیا اور آخرت میں خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرے ساتھ ہوں گے۔“ حضرت اقدس نے احباب کپورتھلہ کے بارہ میں فرمایا ” مجھے کپورتھلہ کے دوستوں سے دلی محبت ہے۔“ حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : ازالہ اوہام حصہ دوم میں حضرت اقدس فرماتے ہیں: د حتمی فی اللہ میاں محمد خاں صاحب کپور تھلہ میں نوکر ہیں۔نہایت درجہ کے غریب طبع صاف باطن دقیق فہم حق پسند ہیں اور جس قدرا نہیں میری نسبت عقیدت وارادت و محبت و نیک ظن ہے میں اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔مجھے ان کی نسبت یہ تردد نہیں کہ اُن کے اس درجہ ارادت میں کبھی کچھ ن پیدا ہو بلکہ یہ اندیشہ ہے کہ حد سے زیادہ نہ بڑھ جائے۔وہ سچے وفا دار اور جاں نثار اور مستقیم الاحوال ہیں۔خدا اُن کے ساتھ ہو۔ان کا نوجوان بھائی سردار علی خاں بھی میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہے۔یہ لڑکا بھی اپنے بھائی کی طرح بہت سعید ورشید ہے خدا تعالیٰ ان کا محافظ ہو۔“ (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۲ ) انجام آتھم میں فرمایا : اگر با فر است آدمی ایک مجمع میں ان کے منہ دیکھے تو یقینا سمجھ لے گا کہ یہ خدا کا ایک معجزہ ہے۔جو ایسے اخلاص ان کے دل میں بھر دیے۔ان کے چہروں پر ان کی محبت کے نور چمک رہے ہیں۔وہ ایک پہلی جماعت ہے جس کو خدا صدق کا نمونہ دکھلانے کے لئے تیار کر رہا ہے۔(ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۱۵) آئینہ کمالات اسلام مکتوب عربی اور جلسہ سالانہ۱۸۹۲ء میں ۲۵ نمبر پر چندہ دہندگان کی فہرست میں ۵۷ نمبر پر، کتاب البریہ میں پُر امن وفادار جماعت کے ضمن میں ذکر ہے، سراج منیر میں چندہ دہندگان کی فہرست میں، ملفوظات جلد سوم صفحہ ۵۲۶ میں ہے۔حضرت اقدس نے وفات کا واقعہ سن کر فرمایا کہ نیکی کرنے والے کی اولا دکواس کی نیکی کا حصہ ملتا ہے، ملفوظات جلد پنجم میں ہے۔”میاں محمد خاں صاحب مرحوم ہمارے بڑے مخلص اور محبت کرنے والے تھے کتاب من الرحمن میں حضرت اقدس نے اشتراک السنہ میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر کیا ہے۔وفات: آپ کی وفات یکم جنوری ۱۹۰۴ء کو ہوئی۔اولاد : آپ کے چار بیٹے تھے۔حضرت عبدالمجید خان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے عہدہ پر فائز رہے۔حضرت بشیر احمد خان صاحب ، حضرت برکت اللہ خان صاحب اور حضرت محمد ابراہیم خاں صاحب تھے اور دو بیٹیاں حمیدہ خانم اور زبیدہ خانم تھیں۔حضرت منشی عبدالمجید خان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نواسہ مکرم خان محمد سعید خاں صاحب ( ولد کرنل