تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 319 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 319

319 ☆ ۳۰۱۔حضرت مولوی محمود حسن خان صاحب مدرس ملازم پٹیالہ بیعت ۶ رمئی ۱۸۹۱ء تعارف: حضرت مولوی محمود حسن خاں رضی اللہ عنہ دہلی کے رہنے والے تھے۔پٹیالہ میں مدرس تھے۔جب مولوی محمد احسن امروہی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اشتہار دعویٰ مسیحیت کے ملنے پر ایک کتاب اعلام الناس چھپوا کر حضرت اقدس کی خدمت میں لدھیانہ پہنچے تو حضرت اقدس نے اس کو پڑھ کر سنانے کے لئے حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی کو ارشاد فرمایا۔کچھ حصہ حضرت پیر صاحب نے اور کچھ حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے سنایا اور باقی حصہ مولوی محمود حسن صاحب دہلوی نے سنایا بیعت : آپ نے ابتدا کتاب براہین احمدیہ پڑھی اور یہ آپ کے پاس کپورتھلہ کے حضرت منشی ظفر احمد صاحب کے توسط سے پہنچی تھی۔رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت ۶ مئی ۱۸۹۱ ء کی ہے رجسٹر بیعت اولی میں جس کا اندراج ۲۲۴ نمبر پر ہے۔ازالہ اوہام میں حضرت اقدس نے اپنے صاف باطن اور ہمدردی اسلام کا جوش رکھنے والے احباب میں مولوی محمود حسن خان صاحب“ کا نام لکھا ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام میں مخلصین ، تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جو بلی ،سراج منیر میں چندہ دہندگان اور کتاب البریہ میں پُر امن جماعت کے سلسلہ میں آپ کا ذکر کیا ہے۔اولاد: آپ کی اولا د دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔ایک بیٹی صغری خانم ، چوہدری تصدق حسین رانجھا( چازاد حضرت مولانا شیر علی کی اہلیہ محترمہ تھیں۔آپ کے ایک بیٹے حضرت محمد حسن آسان دہلوی کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔مکرم مسعود احمد خاں دہلوی سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل، مکرم پروفیسر سعود احمد خاں ایم اے ، مکرم پر وفیسر مولوداحمد خان سابق مبلغ انگلستان اور ان کے دیگر بھائی بیرونی ممالک میں مقیم ہیں اور ایک پوتی بشر کی آسان کراچی میں ہیں۔ماخذ: (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۲ (۲) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۵) تذکرۃ المہدی صفحه ۱۵ حصہ اول (۶) رجسٹر بیعت مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۴ ۳۵ (۷) تاریخ احمدیت لاہور صفحہ ۲۷۵ (۸) تاریخ احمدیت جلد ۱۵ (۹) اصحاب احمد جلد چہارم۔ا۔نئی زندگی ناشر لجنہ اماء اللہ لاہور۔(۱۱) سفر حیات خود نوشت مسعود احمد خان دہلوی۔