تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 311
311 ☆ ۲۹۲۔حضرت عثمان عرب صاحب طائف شریف بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت: حضرت عثمان عرب رضی اللہ عنہ کا تعلق طائف شریف سے تھا۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے بیعت کرنے کا تذکرہ اپنی کتاب تحفہ بغداد صفحہ ۱۶ (طبع اول ) پر فرمایا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۲) تحفہ بغداد روحانی خزائن جلد ۷ (۳) الفضل ۲ جولائی ۲۰۰۱ء ☆ ۲۹۳۔حضرت عبدالکریم صاحب مرحوم چمارو بیعت :۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۸۹۷ء سے قبل تعارف: حضرت عبدالکریم رضی اللہ عنہ کا وطن موضع چهار دریاست پٹیالہ میں واقع ہے۔جلسہ سالانہ میں شرکت اور بیعت : آئینہ کمالات اسلام میں حضرت عبدالکریم صاحب نمبر دار کا نام جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والوں میں ۹۰ نمبر پر موجود ہے۔اسی طرح ۱۸۹۲ء میں آپ احمدیت قبول کر چکے تھے۔وفات : آپ کے نام کے ساتھ مرحوم لکھا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی وفات ۱۸۹۷ء سے قبل کی تھی۔حضرت میر مہدی حسین صاحب کے ذریعہ احمدیت سے متعارف ہوئے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۳) سیرت احمد مصنفہ حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب (۴) مکتوبات احمد یہ جلد ششم حصہ اول صفحه ۲۱