تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 106
106 ☆ ۵۶۔جناب مولوی حبیب شاہ صاحب خوشاب بیعت : ابتدائی ایام میں۔وفات : ۱۹۲۹ء بیعت : جناب مولوی حبیب شاہ صاحب خوشاب کے رہنے والے تھے۔آپ کا خاندان قریشی تھا مگر اس کے افراد شاہ کے لقب سے ملقب تھے۔آپ نے حضرت مولوی فضل الدین کے ساتھ قادیان جا کر بیعت کی تھی۔جناب مولوی حبیب شاہ صاحب کا نام ضمیمہ نجام آتھم میں درج ہے۔حضرت اقدس سے تعلق : حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ایک بارشاہ صاحب کی آمد پر آپ کو مخاطب کر کے فرمایا ” میری طبیعت علیل تھی اور میں باہر آنے کے قابل نہ تھا مگر آپ کی اطلاع ہونے پر میں نے سوچا کہ مہمان کا حق ہوتا ہے۔جو تکلیف اٹھا کر آیا ہے اس واسطے میں اس حق کو ادا کرنے کے لئے باہر آ گیا ہوں۔حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں پُر امن جماعت کی فہرست میں آپ کا ذکر کیا ہے۔وفات : آپ کی وفات ۱۹۲۹ء میں ہوئی۔تدفین مقامی قبرستان خوشاب میں ہوئی۔وفات سے قبل سلسلہ احمدیہ سے کوئی عملی تعلق نہ رہا تھا۔مکرم حضرت حافظ عبدالکریم خاں ولد فتح الدین خاں صاحب اور مکرم اللہ دتہ صاحب ولد جیون کی روایت کے مطابق آپ ایک مرتبہ قرضہ کے لئے حضرت اقدس کے پاس گئے تھے تو حضور نے معذرت کی تھی واپس آکر آپ نے احمدیت سے کلی تعلق نہ رکھا۔مگر آپ نے کبھی حضرت اقدس کی مخالفت بھی نہ کی تھی۔(نوٹ): آپ کا ایک بیٹا مجید شاہ احمدیت کا مخالف رہا جس کا آخر کار انجام اچھا نہ ہوا اور اس کی عبرتناک موت واقع ہوئی۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آنتم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) مطبوعہ ”روز نامه الفضل ربوہ مورخہ ۱۰ را کتوبر۲۰۰۰ ء ( بیان فرموده حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ ) ( ۴ ) بیان مکرم حافظ عبدالکریم ، فتح دین خاں صاحب و مکرم اللہ دتہ صاحب ولد میاں جیون خوشاب (۵) انٹر ویو کرم رانا عطاء اللہ خان صاحب لندن اور مکرم ظفر اقبال خان صاحب آف خوشاب حال ربوه (۶) خوشاب میں احمدیت غیر مطبوعہ مقالہ مکرم فضل احمد صاحب مجوکہ مربی سلسلہ۔