اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 321 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 321

اصحاب بدر جلد 5 321 رض جب آپ نے اسلام قبول کیا تو حضرت اسعد بن زرارہ اور حضرت عمارہ بن حزم کے ساتھ مل کر بنو مالک بن نجار کے بت توڑے۔زرہ اتار کر بے جگری سے لڑے یہاں تک کہ شہید ہو گئے غزوہ بدر کے دن جب جنگ جاری تھی تو حضرت عوف بن عفراڈ نے رسول اللہ صلی للی نمی سے پوچھا۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی کس بات سے زیادہ خوش ہو تا ہے۔تو رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا اس بات سے کہ اس کا ہا تھ جنگ میں مصروف ہو اور زرہ کے بغیر بے خوف لڑ رہا ہو۔یعنی اگر جنگ کے میدان میں ہے تو پھر بے خوف ہونا چاہیے۔اس پر حضرت عوف بن عفر الہ نے اپنی زرہ اتار دی اور آگے بڑھ کر لڑنا شروع کر دیا یہاں تک کہ شہید ہو گئے۔غزوہ بدر میں ابو جہل نے عوف بن حارث اور آپ کے بھائی حضرت معوذ کو شہید کیا تھا۔حدیث اور سیرت کی کتب میں غزوہ بدر میں ابو جہل پر حملہ کرنے والے صحابہ کے مختلف نام ملتے ہیں ان میں حضرت عوف بن عفراء کا نام بھی آتا ہے۔یہ پہلے بھی ایک دفعہ ذکر کر چکا ہوں۔771 سنن ابی داؤد میں ہے کہ ان کا نام عوف بن حارث تھا۔72 عام طور پہ یہ دونوں نام ان کے بولے جاتے ہیں۔بہر حال یہ ابو جہل کے قتل میں بھی شریک تھے اور ان کی شہادت بدر میں ہوئی۔773 256 نام و نسب حضرت عویم بن ساعدہ حضرت غويم بن ساعده - حضرت غويم بن ساعدہ کا تعلق قبیلہ اوس کی شاخ بنو عمر و بن عوف سے تھا۔بیعت عقبہ اولیٰ و ثانیہ میں شامل حضرت عویم بیعت عقبہ اولی اور ثانیہ دونوں میں شریک ہوئے۔سیرت خاتم النبیین میں جو حوالہ ہے اس کے مطابق بیعت عقبہ اولیٰ سے قبل مدینہ کے انصار کا ایک گروہ نبی کریم صلی علی کم پر ایمان لایا تھا جن کی تعداد چھ تھی اور بعض روایات میں آٹھ افراد کا بھی ذکر ملتا