اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 15 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 15

15 173 اصحاب بدر جلد 5 حضرت طفیل بن نعمان حضرت طفیل کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا۔آپ کی والدہ خنساء بنت رِئَاب تھیں جو کہ حضرت جابر بن عبد اللہ کی پھوپھی تھیں۔حضرت طفیل کی ایک بیٹی تھیں جن کا نام ربیع تھا۔آپ بیعت عقبہ اور غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔حضرت طفیل نے غزوہ احد میں بھی شرکت کی اور اس روز آپ کو تیرہ زخم آئے تھے۔غزوہ خندق میں شہادت حضرت طفیل بن نعمان غزوہ خندق میں بھی شامل ہوئے اور اسی غزوہ میں شہادت کا رتبہ بھی حاصل کیا۔وخشی بن حرب نے آپ کو شہید کیا تھا۔بعد میں وحشی آنحضور صلی للی کم پر ایمان لے آیا تھا۔وحشی کہا کرتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت حمزہ اور حضرت طفیل بن نعمان کو میرے ہاتھوں عزت بخشی لیکن مجھے ان کے ہاتھوں سے ذلیل نہیں کیا۔یعنی میں کفر کی حالت میں قتل نہیں کیا گیا۔54 174) حضرت طلحہ بن عبید اللہ نام و نسب و کنیت حضرت طلحہ کا تعلق قبیلہ بنو تیم بن مرہ سے تھا۔ان کے والد کا نام عبید اللہ بن عثمان اور والدہ کا نام صغبَہ تھا جو عبد اللہ بن عماد حضرمی کی بیٹی اور حضرت علاء بن حضرمی کی بہن تھیں۔حضرت طلحہ کی کنیت ابو محمد تھی۔حضرت علاء بن حضرمی کے والد کا نام عبد اللہ بن عماد حضرمی تھا۔حضرت علاء حضر موت سے تعلق رکھتے تھے اور حرب بن امیہ کے حلیف تھے۔آنحضور صلی اللہ نیلم نے ان کو بحرین کا حاکم مقرر فرمایا۔یہ تاوفات بحرین کے حاکم رہے۔ان کی وفات