اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 165 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 165

165 212 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عبد اللہ بن کعب اموال غنیمت کے نگران حضرت عبد اللہ بن کعب۔حضرت عبد اللہ بن کعب قبیلہ بنو مازن سے تھے۔آپ کے والد کا نام کعب بن عمرو اور آپ کی والدہ کا نام رباب بنت عبد اللہ تھا۔آپ حضرت ابولیلی مازنیہ کے بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ بن کعب کے ایک بیٹے کا نام حارث تھا جو غیبہ بنتِ آؤس سے پیدا ہوئے تھے۔حضرت عبد اللہ بن کعب غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔آپ کو آنحضرت صلی اسلام نے غزوہ بدر کے روز اموال غنیمت پر نگران مقرر فرمایا تھا۔اس کے علاوہ دیگر مواقع پر بھی آپ کو نبی کریم صلی ال نیم کے اموال محمس پر نگر ان بننے کی سعادت نصیب ہوئی۔تمام غزوات میں شمولیت حضرت عبد اللہ بن كعب غزوہ احد، غزوہ خندق اور اس کے علاوہ تمام دیگر غزوات میں آنحضرت صلی علیم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت عبد اللہ بن کعب کی وفات مدینے میں حضرت عثمان کے دور خلافت میں 33 ہجری میں ہوئی اور آپ کی نماز جنازہ حضرت عثمان نے پڑھائی۔آپ کی کنیت ابو حارث کے علاوہ ابو بیٹی بھی بیان کی جاتی ہے۔5 355 213 نام و نسب و کنیت حضرت عبد اللہ بن مخرمہ حضرت عبد الله بن مخرمہ۔ان کا نام عبد اللہ بن مخرمہ تھا اور کنیت ابو محمد تھی۔ان کا تعلق قبیلہ بنو عامر بن لومی سے تھا۔انہیں عبد اللہ اکبر بھی کہا جاتا تھا۔یہ ابتدائی اسلام لانے والے صحابہ میں سے تھے۔ان کے والد کا نام مخرمہ بن عبد العزی اور والدہ کا نام برهنانه بنت صفوان تھا۔حضرت عبد اللہ بن مخرمہ کی اولاد میں ایک بیٹے مساحق کا ذکر ملتا ہے جو ان کی بیوی زینب بنت سراقہ سے تھے۔