اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 490
اصحاب بدر جلد 5 490 شہید ہو گئے۔رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا قبول کر لی کیونکہ میں نے اسے دیکھا، یہ کشفی رنگ میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت لیلی کیم کو بتایا آپ نے فرمایا کہ میں نے اس کو دیکھا کہ وہ جنت میں چل رہا تھا اور اس میں کسی قسم کا لنگڑ اپن یالڑ کھڑاہٹ نہیں تھی۔1142 حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی للی علم کے پاس آیا اور آپ صلی الی یکم خیبر میں تھے جبکہ صحابہ اسے فتح کر چکے تھے۔میں نے کہا یا رسول اللہ ! مجھے بھی حصہ دیں۔سعید بن عاص کے ایک بیٹے نے کہا کہ یارسول اللہ ! اسے حصہ نہ دیں۔حضرت ابو ہریرہ نے کہا کہ یہ نعمان بن قوقل کا قاتل ہے۔ابن سعید بن عاص نے کہا کہ اس پر تعجب ہے ہم پر اکڑتا ہے۔ابھی ضان پہاڑی، جو تہامہ کے علاقہ میں ہے اور حضرت ابوہریرہ کے قبیلے دوس کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے کہتے ہیں اس کی چوٹی پر سے بکریاں چراتا ہمارے پاس آگیا ہے اور مجھ پر عیب لگاتا ہے کہ میں نے ایک مسلمان مرد کو قتل کر دیا تھا۔پھر وہ کہنے لگا کہ جس کو اللہ نے میرے ہاتھ سے عزت دی اور مجھے اس کے ہاتھوں رسوا نہیں کیا۔بڑا ہو شیاری سے بیان دیا۔سفیان کہتے تھے کہ میں نہیں جانتا کہ آپ صلی یہ یکم نے ان کو حصہ دیا یا نہیں۔1143 حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضرت نعمان بن قوقل رسول اللہ صلی للی نیم کے پاس آئے اور انہوں نے پوچھا یار سول اللہ ! اگر میں فرض نمازیں ادا کروں اور رمضان کے روزے رکھوں اور حرام چیزوں کو حرام قرار دوں اور حلال چیزوں کو حلال قرار دوں اور اس پر کچھ بھی زیادہ نہ کروں تو کیا میں جنت میں داخل ہو جاؤں گا ؟ تو آپ صلی علیکم نے فرمایا ہاں۔اس پر انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم انہیں اس پر کچھ بھی زیادہ نہ کروں گا۔1144 جمعہ کے وقت خطبہ شروع ہو گیا ہو تو دو سنتیں پڑھ لے حضرت جابر سے روایت ہے کہ نعمان بن قوقل مسجد میں داخل ہوئے تو رسول اللہ صلی یکم جمعہ کے روز خطبہ ارشاد فرمارہے تھے۔نبی کریم صلی اللہ ہم نے ان سے کہا اے نعمان ! دور کعتیں ادا کرو۔یہ جمعہ کی جو سنتیں ہیں ان کا بھی مسئلہ اس میں بیان کیا گیا ہے۔آنحضرت صلی علی کم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ نے انہیں کہا کہ دو رکعتیں ادا کر و اور ان میں اختصار سے کام لو۔مختصر طور پر جمعہ کی سنتیں پہلے پڑھ لو۔خطبہ شروع ہو گیا ہے دور کعت ادا کرو اور مختصر پڑھو۔پھر آپ نے فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ دور کعت نماز پڑھے اور وہ دونوں رکعتیں ہلکی ہوں۔1145