اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 410 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 410

410 284 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب رض حضرت مظهر بن رافع اپنے بھائی کے ہمراہ بدر میں شریک 941 حضرت مظهر بن رافع۔حضرت مظہر کے والد کا نام رافع بن عدی تھا۔حضرت مظہر کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو حارثہ بن حارث سے تھا۔حضرت مُظهر اور حضرت ظهير “ دونوں سگے بھائی تھے۔یہ دونوں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ کے چچا تھے۔حضرت رافع جو کمر عمری کی وجہ سے بدر میں شامل نہ کئے گئے یعنی حضرت رافع بن حدِ نج کا بھی ذکر آتا ہے جو بدری صحابی تو نہیں تھے لیکن ان کا بھی تاریخ میں ایک مقام ہے، ان کے یہ چچا تھے یعنی بھتیجے کا نام بھی رافع تھا اور باپ کا نام بھی۔حضرت رافع کے بارے میں مختصر یہ بتادوں کہ یہ وہ صحابی تھے جنہوں نے غزوہ بدر میں جانے کے لیے خود کو پیش کیا لیکن رسول اللہ صلی الم نے کم عمری کی وجہ سے واپس بھیج دیا تھا اور اُحد کے دن ان کو شامل ہونے کی اجازت دے دی تھی۔الله قیامت کے دن میں تمہارے لئے شہادت دوں گا حضرت رافع غزوہ احد اور خندق اور دیگر غزوات میں شریک ہوئے تھے۔احد کے دن ایک تیر ان کی ہنسلی کی ہڈی میں لگا تھا۔تیر تو نکال لیا گیا تھا لیکن اس کا اگلا حصہ ان کی وفات تک جسم کے اندر ہی رہا اور رسول اللہ صلی علیم نے حضرت رافع سے فرمایا کہ قیامت کے دن میں تمہارے لیے شہادت دوں گا۔ان کی وفات عبد الملک بن مروان کے دورِ حکومت میں 74 ہجری میں 86 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔942 یہ تو ان کے بھتیجے کا ذکر تھا۔اپنے بھائی کے ساتھ بدر میں شریک حضرت ظهیر کے بارے میں بتاتا ہوں۔امام بخاری نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ حضرت ظهیر اپنے بھائی کے ہمراہ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے اور اس بھائی کا نام انہوں نے اپنی کتاب میں درج نہیں کیا۔بخاری کے شارحین نے لکھا ہے کہ حضرت ظهیر کے بھائی کا نام مظہر تھا۔اسی طرح سیرت ظلم پر مشتمل کتاب سبل الھدی والرشاد میں حضرت ظھیر بن رافع کے ضمن میں لکھا ہے کہ صا الله سة