اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 313 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 313

313 247 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عمرو بن سراقہ بن المُعتمر ย نام و نسب حضرت عمرو بن سراقہ بن المُعتمر۔ان کا پورا نام حضرت عمرو بن سراقہ بن مغتیر جیسا کہ میں نے کہا ہے۔حضرت عثمان کے دور خلافت میں ان کی وفات ہوئی تھی۔ان کی والدہ کا نام قدامہ بنت عبد اللہ بن عمر تھا۔بعض کے نزدیک ان کی والدہ کا نام آمنہ بنت عبد اللہ بن عمیر بن اُهیب تھا۔حضرت عمرو بن سراقہ کا تعلق قبیلہ بنو عدی سے تھا اور حضرت عبد اللہ بن سراقہ آپ کے بھائی تھے۔ہجرت مدینہ و مواخات 737 حضرت عمرو بن سراقہ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ کے ساتھ ہجرت کر کے مدینہ آئے تو حضرت رفاعہ بن عبد المنذر انصاری نے آپ کو اپنے ہاں ٹھہرایا۔آنحضور صلی نیلم نے حضرت عمر و بن سراقہ کی حضرت سعد بن زید کے ساتھ مواخات قائم فرمائی۔738 تمام غزوات میں شرکت حضرت عمرو بن سراقہ نے غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں شرکت کی۔حضرت عامر بن ربیعہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی علیم نے ہمیں سر یہ نخلہ پر بھیجا اور ہمارے ساتھ حضرت عمرو بن سراقہ بھی تھے۔آپ کا جسم دبلا اور قد لمبا تھا۔دوران سفر حضرت عمرو بن سراقہ پیٹ پکڑ کر بیٹھ گئے، کیونکہ کھانے پینے کا وہاں کچھ نہیں تھا، بھوک کی شدت کی وجہ سے چل نہیں سکتے تھے۔کہتے ہیں ہم نے ایک پتھر لے کر آپ کے پیٹ کے ساتھ کس کر باندھ دیا پھر آپ ہمارے ساتھ چلنے لگے۔پھر ہم عرب کے ایک قبیلہ میں پہنچے تو قبیلہ والوں نے ہماری ضیافت کی۔اس کے بعد پھر آپ چل پڑے۔حس مزاح بھی تھی صحابہ میں تو وہاں سے کھانا کھانے کے بعد جب چل پڑے تو حضرت عمر و بن سراقہ کہنے لگے کہ پہلے میں سمجھتا تھا کہ انسان کی دونوں ٹانگیں اس کے پیٹ کو اٹھاتی ہیں لیکن آج مجھے معلوم ہوا ہے کہ اصل میں پیٹ ٹانگوں کو اٹھاتا ہے۔خالی پیٹ ہو تو آدمی چل نہیں سکتا۔حضرت عمر نے آپ کو خیبر کی زمین کا ایک حصہ عطا فرمایا تھا۔حضرت عمر و بن سراقہ کی وفات جیسا کہ میں نے کہا حضرت عثمان کے دور خلافت میں ہوئی۔739