اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 311
311 243 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عمرو بن ابی سرح جنگ بدر میں شریک ہونے والے دو بھائی حضرت عمرو بن ابی سرح ایک صحابی تھے اور واقدی نے ان کا نام معمر بن ابی سرح بیان کیا ہے۔قبیلہ بنو حارث بن فہر میں سے تھے۔ابوسعید ان کی کنیت تھی۔تیس ہجری کو مدینہ منورہ میں حضرت عثمان کے دور میں ان کی وفات ہوئی۔ان کے بھائی حضرت وہب بن ابی سرح مہاجرین حبشہ میں سے تھے۔دونوں بھائی غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔غزوہ احد اور غزوہ خندق اور دیگر مشاہد میں بھی آنحضور صلی ایم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ان کی نسل کوئی نہیں چلی۔732 مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو حضرت کلثوم بن ہرم کے مکان پر آکر قیام کیا۔733 244 رض حضرت عمرو بن ایاس حضرت عمر و بن ایاس۔حضرت عمر و یمن سے تعلق رکھتے تھے اور انصار کے قبیلہ بنو لو ذان کے حلیف تھے۔ان کے والد کا نام ایالس بن عمر و تھا۔دونوں ایک اور قول، روایت یہ بھی ہے کہ ان کے دادا کا نام زید تھا۔حضرت عمر و غزوہ بدر اور اُحد میں آنحضرت صلی ایلی کیم کے ساتھ شامل ہوئے۔حضرت عمر و حضرت ربیع بن ایاس اور حضرت ورقه بن ایاس کے بھائی تھے اور ان تینوں بھائیوں کو غزوہ بدر میں شامل ہونے کی توفیق ملی 734