اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 297 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 297

اصحاب بدر جلد 5 297 مجھ سے رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا تھا کہ سب سے آخری مشروب جو تم پیو گے وہ دودھ ہو گا۔(خوشی تھی کہ آج میں اس حالت میں شہید ہو رہا ہوں ) 685 حضرت عمار بن یاسر نے جنگ صفین کے موقع پر فرمایا۔جنت تلواروں کی چمک کے نیچے ہے اور پیاسا چشمہ پر پہنچ جائے گا۔آج میں اپنے پیاروں سے ملوں گا۔آج میں محمد صلی علی کم اور آپ کے گروہ سے ملوں گا۔686 عبد الرحمن بن أبزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر نے صفین کی طرف جاتے ہوئے دریائے فرات کے کنارے یہ کہا کہ اے اللہ! اگر مجھے معلوم ہو تا کہ تجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں اپنے آپ کو اس پہاڑ سے نیچے پھینک دوں تو میں ایسا کر گزرتا اور اگر مجھے یہ معلوم ہو تا کہ تیری خوشنودی اس میں ہے کہ میں یہاں بہت بڑی آگ جلا کر اس میں اپنے آپ کو گرادوں تو میں ایسا ہی کرتا۔اے اللہ ! اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تیری خوشنودی اس میں ہے کہ میں اپنے آپ کو پانی میں گرادوں اور اس میں اپنے آپ کو غرق کر دوں تو میں یہی کرتا۔میں صرف تیری رضا کی خاطر یہ جنگ کر رہاہوں۔میں چاہتا ہوں کہ تو مجھے ناکام نہ کرنا اور میں صرف تیری رضا ہی چاہتا ہوں۔" 687 حضرت عمار کی شہادت حضرت عمار بن یاسر کو ابو غادِیه مزنی نے شہید کیا تھا اس نے انہیں ایک نیزہ مارا جس سے وہ گر پڑے۔پھر ایک اور شخص نے حضرت عمار پر حملہ کر کے ان کا سر کاٹ لیا اور پھر یہ دونوں جھگڑتے ہوئے معاویہ کے پاس آئے۔ہر شخص کہتا تھا کہ میں نے انہیں قتل کیا ہے۔حضرت عمرو بن عاص نے کہا ( یہ اس وقت معاویہ کے ساتھ تھے ، صحابی تھے لیکن اس وقت یہ بعض غلط فہمیوں کی وجہ سے بہر حال معاویہ کے پاس تھے لیکن نیکی تھی جو اس بیان سے ظاہر ہوتی ہے) حضرت عمرو بن العاص نے کہا کہ اللہ کی قسم دونوں صرف آگ کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں۔(یعنی انہوں نے حضرت عمار کو جو شہید کیا ہے اور ہر ایک جو کہتا ہے دعویٰ کر رہا ہے کہ میں نے شہید کیا ہے تو تم دونوں صرف آپ کے بارے میں جھگڑ رہے ہو ) حضرت معاویہؓ نے حضرت عمر و بن عاص کی یہ بات سن لی۔جب دونوں شخص واپس چلے گئے تو معاویہ نے حضرت عمر و بن عاص سے کہا کہ جیسا تم نے کہا ہے میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔لوگوں نے ہمارے لئے اپنی جانیں تک قربان کر دی ہیں اور تم ان دونوں سے یہ بات کر رہے ہو کہ تم آگ کے بارے میں جھگڑ رہے ہو۔حضرت عمر نے کہا کہ اللہ کی قسم !بات تو ایسی ہی ہے اللہ کی قسم اتم بھی اسے جانتے ہو اور مجھے تو یہ پسند ہے کہ میں اس سے ہمیں سال پہلے ہی مر گیا ہوتا اور یہ موقع نہ آتا کہ جب ہم اس طرح لڑیں۔688 حضرت عمار کی وفات حضرت علی کے عہد خلافت میں یعنی جنگ صفین میں صفر 37 ہجری میں 94