اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 14 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 14

اصحاب بدر جلد 5 14 بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔غزوہ احد میں آپؐ شہید ہوئے۔51 171) حضرت طفیل بن حارث اپنے ایک بھائی کے ساتھ جنگ بدر میں شامل حضرت طفیل بن حارث کا تعلق قریش سے تھا اور آپ کی والدہ کانام سُخیلہ بنت خُزاعی تھا۔ہجرت مدینہ کے بعد رسول الله صلى ال ولم نے حضرت طفیل بن حارث اور حضرت منذر بن محمد کے ساتھ یا بعض دیگر روایات کے مطابق حضرت سفیان بن نشر سے آپ کی مؤاخات قائم فرمائی تھی۔حضرت طفیل بن حارث اپنے بھائی حضرت عبیدہ اور حصین کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔اسی طرح آپ نے غزوہ احد اور غزوہ خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیم کے ہمراہ شامل ہونے کی توفیق پائی۔ان کی وفات بتیس ہجری میں ستر سال کی عمر میں ہوئی۔52 172 حضرت طفیل بن مالک بن خنسات حضرت طفیل کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عبید بن عدی سے تھا۔حضرت طفیل " کی والدہ کا نام استماء بنت القین تھا۔حضرت طفیل " بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے۔آپ کی شادی ادام بنت قُرط سے ہوئی جن سے آپ کے دو بیٹے عبد اللہ اور ربیع پیدا ہوئے۔3 53