اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 249 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 249

249 231 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت عتبہ بن مسعود ھذلی حضرت عتبه بن مسعود هذلي - حضرت عتبه بن مسعود هذتی کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔آپ قبیلہ بنو ھذیل سے تھے۔570 حضرت عُتبہ بن مسعود قبیلہ بنو زھرہ کے حلیف تھے۔آپ کے والد کا نام مسعود بن غافل تھا اور آپ کی والدہ کا نام ام عبد بنت عبدود تھا۔ابتدائی اسلام لانے والے اور حبشہ کی طرف ہجرت 571 حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ آپ کے حقیقی بھائی تھے۔آپ کے میں ابتدائی اسلام لانے والوں میں سے تھے۔حبشہ کی طرف دوسری مرتبہ ہجرت کرنے والوں میں آپ شامل تھے۔حضرت عُتبہ بن مسعود اصحاب صفہ میں سے تھے۔572 اصحاب صفہ۔صفہ کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مختلف تواریخ سے تفصیل لے کر لکھا ہے۔لکھتے ہیں کہ مسجد کے ایک گوشے میں ایک چھت دار چبوترہ بنایا گیا تھا جسے صفہ کہتے تھے۔یہ ان غریب مہاجرین کے لیے تھا جو بے گھر بار تھے۔ان کا کوئی گھر نہیں تھا۔یہ لوگ یہیں رہتے تھے اور اصحاب الصفہ کہلاتے تھے۔ان کا کام گویا دن رات آنحضرت صلی علیہ یکم کی صحبت میں رہنا، عبادت کرنا اور قرآن شریف کی تلاوت کرنا تھا۔ان لوگوں کا کوئی مستقل ذریعہ معاش نہ تھا۔آنحضرت صلی ال یکم خود ان کی خبر گیری فرماتے تھے اور جب کبھی آپ صلی علیکم کے پاس کوئی ہدیہ وغیرہ آتا تھا یاگھر میں کچھ ہو تا تھا تو ان کا حصہ ضرور نکالتے تھے۔بلکہ بعض اوقات آپ خود فاقہ کرتے تھے اور جو کچھ گھر میں ہو تا تھا وہ اصحاب الصفہ کو بھجوا دیتے تھے۔انصار بھی ان کی مہمانی میں حتی المقدور مصروف رہتے تھے اور ان کے لیے کھجوروں کے خوشے لالا کر مسجد میں لٹکا دیا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی حالت تنگ رہتی تھی اور بسا اوقات فاقے تک نوبت پہنچ جاتی تھی اور یہ حالت کئی سال تک جاری رہی حتی کہ کچھ تو مدینے کی آبادی کی وسعت کے نتیجے میں ان لوگوں کے لیے کام نکل آیا اور کچھ نہ کچھ مزدوری مل جاتی تھی اور کچھ قومی بیت المال سے ان کی امداد کی صورت پیدا ہو گئی۔573