اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 459 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 459

459 295 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت معوذ بن حارث بن رفاعہ اپنے دو بھائیوں کے ساتھ جنگ بدر میں شامل حضرت معوذ بن حارث۔حضرت معوذ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا۔حضرت معوذ کے والد کا نام حارث بن رفاعہ تھا۔ان کی والدہ کا نام عفراء بنت عبید تھا۔حضرت معاذ اور حضرت عوف ان کے بھائی تھے۔یہ تینوں اپنے والد کے ساتھ ساتھ اپنی والدہ کی طرف بھی منسوب تھے اور ان تینوں کو بنو عفراء بھی کہا جاتا تھا۔1054 بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل صرف ابن اسحاق نے یہ بیان کیا ہے کہ حضرت معوذ ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل تھے۔حضرت معوذ نے اُمّم یزید بنت قیس سے شادی کی۔اس شادی سے ان کے ہاں دو بیٹیاں پید اہوئیں جن کے نام حضرت ربیع بنت معوذ اور حضرت محميره بنت معوذ " تھا۔1055 حضرت معوذ کو اپنے دونوں بھائیوں حضرت معاذ اور حضرت عوف کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل 1056 رض ہونے کی توفیق ملی 16 غزوہ بدر میں حضرت معاذ، حضرت عوف اور حضرت معوذ جو بنو عفراء کہلاتے تھے وہ اور ان کے آزاد کردہ غلام ابو حمراء کے پاس ایک ہی اونٹ تھا جس پر وہ باری باری سوار ہوتے تھے۔ابو جہل کے قتل میں شامل 1058 1057 روایت حضرت معاذ کے ضمن میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔لیکن یہاں حضرت معوذ کے ضمن میں بھی اس کا آنا ضروری ہے اس لیے بیان کرتا ہوں۔حضرہ انس سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی علیم نے جنگ بدر کے دن فرمایا کہ کون دیکھے گا کہ ابو جہل کا کیا حال ہوا ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ گئے اور جا کر دیکھا کہ اس کو عفراء کے دو بیٹوں نے تلواروں سے اتنامارا ہے کہ وہ مرنے کے قریب ہو گیا ہے۔حضرت ابن مسعودؓ نے پوچھا کیا تم ابو جہل ہو ؟ حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے ابو جہل کی داڑھی پکڑی۔ابو جہل کہنے لگا کیا تم نے اس سے بڑے کسی آدمی کو قتل کیا ہے یا یہ کہا کہ اس کو اس کی قوم نے