اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 436
436 اصحاب بدر جلد 5 عبید اللہ سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبل نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی علیکم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ شام کی طرف ہجرت کرو گے۔وہ تمہارے لیے فتح کیا جائے گا۔وہاں تم لوگوں میں ایک بیماری ظاہر ہو گی جو پھوڑے یا سخت کاٹنے والی ایک چیز کی طرح ہو گی۔وہ انسان کی ناف کے نچلے حصے میں ظاہر ہو گی۔اب جو یہ ہے کہ سیڑھی کے پائے سے پکڑے گی یہ ترجمہ جو مختلف الفاظ کا ہوتا ہے پہلے غلط کیا گیا تھا۔اصل ترجمہ یہ ہے کہ وہ انسان کی ناف کے نچلے حصہ میں ظاہر ہو گی۔جس طرح ناف کے نچلے حصے میں ٹانگ کے اوپر اور درمیان جسم کے ایک پھوڑا نکلتا ہے۔فرمایا کہ اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو شہادت عطا کرے گا اور اس کے ذریعہ ان کے اعمال کو پاک کرے گا۔پھر حضرت معاذ نے دعا کی کہ اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ معاذ بن جبل نے یہ بات رسول اللہ صلی ی کمی سے سنی ہے تو اسے اور اس کے گھر والوں کو اس سے وافر حصہ دے۔اس پر ان سب کو طاعون ہو گئی حتی کہ ان میں ایک بھی نہ بچا۔آپ کی شہادت کی انگلی پر طاعون کا دانہ نکلا تو آپ نے کہا کہ میں ہر گز خوش نہ ہوں گا کہ مجھے اس کے بدلے سرخ اونٹ ملیں۔تو یہ درستی تھی۔ترجمہ جو پرنٹ ہو رہا ہے اور الفضل میں بھی چھپتا ہے اس میں تو کر دی گئی ہے۔میں نے کہا کہ آپ کے سامنے بھی پیش کر دوں۔1009 1010 286 نام و نسب حضرت معاذ بن حارث بن رفاعہ تین بھائی جنگ بدر میں شریک حضرت معاذ بن حارث۔حضرت معاذ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو مالک بن نجار سے تھا۔حضرت معاذ کے والد کا نام حارث بن رفاعہ تھا۔ان کی والدہ کا نام عفراء بنت عُبَيْد تھا۔حضرت معودؓ اور حضرت عوف ان کے بھائی تھے۔یہ تینوں بھائی اپنے والد کے علاوہ اپنی والدہ کی طرف بھی منسوب ہوتے تھے اور ان تینوں کو بنو عفراء بھی کہا جاتا تھا۔حضرت معاذ اور ان کے دو بھائی حضرت عوف اور حضرت معوذ غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔حضرت عوف اور حضرت معوذ دونوں غزوہ بدر میں شہید ہو گئے مگر حضرت معاذ بعد کے تمام غزوات میں بھی رسول اللہ صلی ال ولیم کے ہمراہ شریک رہے۔