اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 345
اصحاب بدر جلد 5 345 لوگوں میں سے بھی بعض لوگوں میں آجکل کے بعض مولویوں کی طرح یہ سختی تھی) آپ صلی علی کریم نے فرمایا کہ یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی طرف سے کسی قسم کی رائے قائم کرنے سے 827 منع فرمایا ہے۔دلوں کا حال صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ ہم کو تو اللہ تعالیٰ نے منع فرما دیا لیکن ان علماء اور خاص طور پر پاکستانی علماء کے بقول ان کے پاس یہ سند ہے، لائسنس ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام پر جو چاہیں ظلم کرتے رہیں۔828 حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی لی ایم کے سامنے حضرت مالک بن ڈ ختم کو برا بھلا کہا گیا تو آنحضرت صلی علیم نے فرما یالا تَسُبُّوا اَصْحابی کہ تم میرے ساتھیوں کو برا بھلا مت کہو۔مسجد ضرار کے متعلق الہی حکم نبی کریم صلی علیم نے غزوہ تبوک سے واپسی پر مدینہ سے تھوڑے فاصلے پر ایک جگہ ذی آوان میں قیام فرمایا تو آپ کو مسجد ضرار کے بارے میں وحی نازل ہوئی۔829 آپ صلی الم نے حضرت مالک بن دُخُشُم اور حضرت معن بن عدی کو بلا بھیجا اور مسجد ضرار کی طرف جانے کا ارشاد فرمایا۔حضرت مالک بن دُختم اور حضرت معن بن عدی تیزی سے قبیلہ بنو سالم پہنچے جو کہ حضرت مالک بن دُخُشُم کا قبیلہ تھا۔حضرت مالک بن دُخُشُم نے حضرت معن سے کہا کہ مجھے کچھ مہلت دو یہاں تک کہ میں گھر سے آگ لے آؤں۔چنانچہ وہ گھر سے کھجور کی سوکھی ٹہنی کو آگ لگا کر لے آئے۔پھر وہ دونوں مسجد ضرار گئے اور ایک روایت کے مطابق مغرب اور عشاء کے درمیان وہاں پہنچے اور وہاں جاکر اس کو آگ لگا دی اور اس کو زمین بوس کر دیا۔تو کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہم صحابہ پر بدظنی نہیں کر سکتے۔جن کے بارے میں بعض لوگوں کا یہ تاثر تھا کہ شاید یہ غلط راستہ پر چلے ہوئے ہیں یہاں تک کہ انہیں منافق بھی کہہ دیا لیکن بعد میں وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے منافقین کے مرکز کی تباہی کرنے والے بنے اور اس کو ختم کرنے والے بنے۔اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے اور ہمیں بھی اپنے جائزے لینے کی توفیق عطا فرمائے کہ کیا اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں اور کس حد تک ہم ان کو پورا کرنے والے ہیں۔0 ان کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت مالک بن ششم کا نام مالک بن ڈھیشن اور ابن ڈخشن بھی بیان ہوا ہے۔831 830 آپ کے والد کا نام وخشم بن مر نہ تھاجبکہ انکا نام دوختم بن مالک بن الحکم بن مرہ بھی بیان ہوا ہے۔آپ کی والدہ کا نام عمیرہ بنت سعد تھا۔832