اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 13

13 168 اصحاب بدر جلد 5 حضرت ضحاک بن حارثہ حضرت معاك انصار کے قبیلہ خزرج سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کے والد کا نام حارثہ اور والدہ کا نام ھند بنت مالک تھا۔حضرت ضحاك ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔آپ نے غزوہ بدر میں بھی شرکت کی۔آپ کے بیٹے کا نام یزید تھا جو کہ آپ کی اہلیہ امامہ بنت محرث کے بطن سے پیدا ہوئے۔49 169 حضرت ضحاک بن عبد عمرو ان کا تعلق بنو دِینار بن نجار سے تھا۔آپ کے والد کا نام عبد عمرو اور آپ کی والدہ کا نام سمیراء بنت قیس تھا۔آپ اور آپ کے بھائی حضرت نعمان بن عبد عمر و غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔حضرت نعمان نے غزوہ احد میں شہادت پائی۔آپ کے تیسرے بھائی مخطبہ بن عبد عمرو واقعہ بئر معونہ کے روز شہید ہوئے تھے۔50 170 حضرت ضمرہ بن عمر وجهنی حضرت ضمرہ کے والد کا نام عمر و بن عدی تھا اور بعض آپ کے والد کا نام بشیر بھی بیان کرتے ہیں۔آپ قبیلہ بنو طریف کے حلیف تھے جبکہ بعض کے نزدیک قبیلہ بنو ساعدہ کے حلیف تھے جو کہ سعد بن عبادہ کا قبیلہ تھا۔حلیف یعنی ان کا آپس میں ایک معاہدہ تھا کہ جب بھی کسی کو ضرورت پڑے گی ایک دوسرے کی مدد کی تو ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔علامہ ابن اثیر اسد الغابہ میں تحریر کرتے ہیں کہ یہ کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ بنو ظریف بنو ساعِدہ کی ہی ایک شاخ ہے۔حضرت ضمرہ غزوہ